Express News:
2026-07-24@06:48:05 GMT

کمار سنگاکارا کا پاکستان کے حق میں بیان، بھارتی آگ بگولہ

اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT

سری لنکا کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر کمار سنگاکارا نے پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے کے حق میں بیان دے کر بھارتیوں کو آگ لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ سیکیورٹی معاملات میں کچھ کھلاڑیوں کی جانب سے دورہ ملتوی کیے جانے کی درخواست پر رد عمل میں سنگاکارا کا کہنا تھا کہ کچھ دوستیاں ایسی ہوتی ہیں جن کو چھوڑا نہیں جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ میں اس ٹیم کا حصہ تھا جس پر لاہور میں حملہ ہوا لیکن پاکستانی فورسز نے اسے ناکام بنا دیا تھا۔

کمار سنگاکارا نے کہا کہ اس کے بعد بھی میں بہت بار پاکستان آیا ہوں اور آئندہ بھی آتا رہوں گا کیونکہ پاکستان میں کرکٹ کا الگ ہی مزہ ہے اور پاکستانیوں کا پیار ہمیشہ مجھے یہاں کھینچ لاتا ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت سری لنکن ٹیم راولپنڈی میں موجود ہے جہاں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے بعد زمبابوے کے ہمراہ سہ ملکی سیریز بھی کھیل جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے سری لنکا کو پاکستان آنے سے روکنے کی کوشش کرتے ہوئے دورہ بھارت کی آفر کی تھی تاہم سری لنکن بورڈ نے بھارتی آفر ٹھکرا کر پاکستان آنے کو ترجیح دی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی