WE News:
2026-06-03@02:26:34 GMT

ہانگ کانگ سکسز: پاکستان کویت کو ہرا کر چیمپیئن بن گیا

اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT

ہانگ کانگ سکسز: پاکستان کویت کو ہرا کر چیمپیئن بن گیا

پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز کے فائنل میں میں کویت کو 44 رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

اس سے قبل پاکستان نے منگ کوک کے مشن روڈ گراؤنڈ میں کویت کے خلاف زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے تھے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور آغاز ہی سے جارحانہ انداز اختیار کیا۔ اوپنر عبدالصمد نے یاسین پٹیل کی دوسری گیند پر چھکا لگا کر اننگز کا دھماکے دار آغاز کیا۔ دباؤ میں آ کر پٹیل نے اسی اوور میں 3 وائیڈ بالز بھی کرائیں۔

نوفے نے کریز پر آتے ہی پہلی گیند پر چھکا جڑ دیا، جس کے ساتھ ہی پاکستان نے صرف ایک اوور میں 26 رنز بنا لیے۔

دوسرے اوور میں کویت کو پہلی کامیابی ملی جب بھوسار نے خواجہ نوفے کو 6 گیندوں پر 22 رنز (2 چوکے، 2 چھکے) پر آؤٹ کیا۔ اس وقت پاکستان کا اسکور 1.

4 اوورز میں 33-1 تھا۔

کپتان عباس آفریدی نے میدان میں آتے ہی 2 مسلسل چھکے لگا کر ٹیم کا اسکور 45-1 تک پہنچا دیا۔

یہ بھی پڑھیے ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

تیسرے اوور میں عبدالصمد نے اپنی جارحانہ بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا، جس سے پاکستان نے 2.2 اوورز میں 50 رنز مکمل کر لیے۔ اس اوور میں صمد نے اکیلے 21 رنز بنائے۔

چوتھا اوور پاکستان کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوا۔ صمد نے بلال طاہر کی 3 گیندوں پر مسلسل 3 چھکے لگائے، جبکہ عباس آفریدی نے بھی تیز رفتار رنز جوڑے۔ 4 اوورز کے اختتام پر پاکستان کا اسکور 95-1 تھا۔

پانچویں اوور میں کویت نے واپسی کی کوشش کی۔ بھوسار نے عبدالصمد کو 13 گیندوں پر 42 رنز (2 چوکے، 5 چھکے) پر آؤٹ کیا، جبکہ شاہد عزیز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ۔ پاکستان 4.3 اوورز میں 95-3 پر پہنچ گیا۔

معاذ صداقت نے عباس آفریدی کا ساتھ دیا اور ایک خوبصورت چوکا لگا کر ٹیم کو 100 رنز سے آگے پہنچایا۔ اس اوور میں 12 رنز بنے، اور 5 اوورز کے اختتام پر اسکور 107-3 تھا۔

آخری اوور میں عباس آفریدی نے شاندار فائر ورکس دکھائے۔ پہلے چوکا، پھر مسلسل 2 چھکے، اور یوں پاکستان کی اننگز 135-3 پر مکمل ہوئی۔

آفریدی نے صرف 11 گیندوں پر ناقابلِ شکست 52 رنز بنائے، جن میں دو چوکے اور سات چھکے شامل تھے، جبکہ عبدالصمد کی 42 رنز کی جارحانہ اننگز نے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔

یاد رہے کہ  آج ہانگ کانگ سکسز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دی تھی۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر پاکستان نے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔

خواجہ نافع نے شاندار 50 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، جبکہ عبدالصمد نے 34 اور کپتان عباس آفریدی نے 19 رنز کی اننگز کھیلیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس روز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہانگ کانگ سکسز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر پاکستان نے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔

خواجہ نافع نے شاندار 50 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، جبکہ عبدالصمد نے 34 اور کپتان عباس آفریدی نے 19 رنز کی اننگز کھیلیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس روز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیے: ہانگ کانگ سکسز 2025: بھارت نے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو 2 رنز سے شکست دی

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز ہی بنا سکی۔ کرس گرین نے 46 اور کپتان ایلکس روز نے 36 رنز کی بہترین اننگز کھیلیں۔

پاکستان کی جانب سے شاہد عزیز، محمد شہزاد اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جس کے باعث پاکستان نے ایک رن سے کامیابی حاصل کی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 6 اوورز میں ہانگ کانگ سکسز عبدالصمد نے پاکستان کو پاکستان نے گیندوں پر اوور میں میں کویت حاصل کی رنز کی کے لیے

پڑھیں:

راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا

فائل فوٹو 

اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی فیکٹری ناکے پہنچ گئیں، پولیس نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے قافلے کو روک دیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے تھے۔

سہیل آفریدی اپنی کابینہ ارکان کے ہمراہ گورکھ پور فیکٹری ناکے پر موجود ہیں، جہاں پولیس نے انہیں روک دیا۔

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
  • ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ