2025-11-15@15:12:06 GMT
تلاش کی گنتی: 24
«غیر قانونی آتش بازی کا سامان بنانے والے کارخانے میں دھماکے»:
حیدرآباد: غیر قانونی آتش بازی کا سامان بنانے والے کارخانے میں دھماکے، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز حیدرآباد (آئی پی ایس )حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 10 میں واقع غیر قانونی آتش بازی کا سامان بنانے والے کارخانے میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 4 مزدور جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔لطیف آباد یونٹ نمبر 10 لغاری گوٹھ میں واقع رہائشی علاقے میں واقع غیر قانونی آتش بازی کا سامان بنانے والے کارخانے میں دھماکے بعد پورا علاقے لرزا اٹھا، دھماکے کے بعد کارخانے میں آگ لگ گئی، اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ بھجانے کی کوششوں...
حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 10 بچاؤ بند کے قریب پٹاخوں کے کارخانے میں شدید دھماکا ہوا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ دھماکا غیر قانونی طور پر چلنے والے کارخانے میں ہوا، اور دھماکے کی آواز لطیف آباد کے مختلف یونٹس اور کوٹری تک سنی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پٹاخے حیدرآباد دھماکا وی نیوز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد دھماکے کے مرکزی ملزمان تک پہنچ گئے، اسلام آباد میں دھماکا کرنے والے کا تعلق افغانستان سے ہے۔ سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ بم دھماکے کے بعد سری لنکا کی ٹیم نے کہاکہ وہ واپس جارہی ہے،سری لنکا کے واپس جانے پر ہماری ان سے بات ہوئی،سری لنکا کی ٹیم کے تمام خدشات دور کئے،تمام میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ اسلام آباد دھماکے کے مرکزی ملزمان تک پہنچ گئے،اسلام آباد میں دھماکا کرنے والے کا تعلق افغانستان سے ہے،ان کاکہناتھا کہ وانا میں حملے کرنے والے ملزمان کا تعلق بھی افغانستان سے ہے،افغانستان سے لوگ...
’بزدلانہ حرکت ہے، ہم ڈرنے والے نہیں‘: وزیراعلیٰ کے پی کا دوران خطاب اسلام آباد دھماکے کی اطلاع پر ردعمل
ان چیزوں سے ہم ڈرنے والے نہیں، مقابلہ کرتے آئے ہیں، وزیراعلیٰ— فوٹو: اسکرین گریب خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے جب انہيں اسلام آباد دھماکے کی اطلاع دی گئی۔پشاور میں تقریب سے خطاب کے دوران سہیل آفریدی نے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی مذمت کی اور کہا کہ مجھے ابھی بتایا کہ اسلام آباد میں دھماکا ہوا ہے یہ ایک بزدلانہ حرکت ہے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وانا میں کیڈٹ کالج پر حملہ ہوا اس کی بھی ہم مذمت کرتے ہیں، ان چیزوں سے ہم ڈرنے والے نہیں، مقابلہ کرتے آئے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ امن کی جدوجہد میں پورے پاکستان نے قربانیاں دی...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اسلام آباد میں ہونے والے خود کش دھماکے کی مذمت کی ہے۔ پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اسلام آباد دھماکے کی اطلاع ملی، جس پر انہوں نے فوراً واقعے کی سخت مذمت کی۔ مزید پڑھیں: افغانستان کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، اسلام آباد اور وانا حملوں کا ایسا جواب دیں گے کہ دنیا دیکھے گی، خواجہ آصف سہیل آفریدی نے کہاکہ مجھے ابھی بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دھماکا ہوا ہے، یہ ایک بزدلانہ کارروائی ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ گزشتہ روز وانا میں کیڈٹ کالج پر ہونے والے حملے کی بھی ہم مذمت کرتے...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے خودکش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، 27 زخمی اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ فتنہ الخوارج کی دہشتگردانہ کارروائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے پوری قوم کی ہمدردیاں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ قرار دیتے ہوئے زخمیوں کے جلد شفا یابی کے لیے دعا کی اور حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیراعظم نے مؤقف اختیار کیاکہ بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی دہشتگردی،...
علامتی تصویر۔ کراچی کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے سے دو خواتین دم توڑ گئیں۔ اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں خواتین سول اسپتال کے برنس وارڈ میں زیر علاج تھیں۔ پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز گیس لیکیج کی وجہ سے ہونے والے دھماکے میں 2 خواتین اور 4 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق گھر کے اے سی میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا تھا، جس کمرے میں اے سی لگا ہوا تھا اس کی دیوار بھی گر گئی تھی۔
ترکیہ میں ایک ہفت روزہ طنزیہ میگزین ”لیمان“ میں شائع ہونے والے متنازع گستاخانہ خاکے پر شدید عوامی اور سرکاری ردعمل سامنے آیا ہے۔ یہ گستاخانہ خاکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شدید غصے اور بے چینی کا سبب بن گیا ہے۔ جبکلہ حکومت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو کارٹونسٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترک وزارت داخلہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاکہ بنانے والے کارٹونسٹ دوگان پہلوان کو گرفتار کرلیا، جبکہ میگزین کے ایڈیٹر انچیف، ادارتی ڈائریکٹر اور گرافک ڈیزائنر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے ایک بیان میں کہا کہ ’میں ان تمام عناصر کو لعنت ملامت بھیجتا ہوں جو ہمارے پیارے نبی حضرت...
دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں عامر حسین، نواب حسین، ہدایت حسین اور منظر شامل ہیں جبکہ زخمی افراد میں حسین غلام، شفاعت، قونین اور واحد شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں لکڑیاں کاٹنے کے لیے جنگل جانے والے 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے جبکہ دو گھوڑے بھی ہلاک ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق گاؤں پیواڑ شرمخیل کے لوگ لکڑیاں کاٹنے کے لیے جنگل کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں عامر حسین، نواب حسین، ہدایت حسین اور منظر شامل ہیں جبکہ زخمی افراد میں حسین غلام، شفاعت، قونین اور واحد شامل ہیں۔ زخمیوں کو مقامی لوگوں...
---فائل فوٹو خضدار میں اسکول کے بچوں کی بس میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بس کے ساتھ گاڑی کو ٹکرایا گیا جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی، مبینہ حملہ آور کے جسمانی اعضا فارنزک سائنس لیبارٹری بجھوائے گئے ہیں۔ خضدار: اسکول بس پر حملے کی مزید 2 طالبات شہیددہشت گردوں کے حملے میں زخمی مزید 2 طالبات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں استعمال ہونے والے بارودی مواد کا جائزہ لیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ خضدار میں گزشتہ ہفتے اسکول کی بس کو گاڑی سے نشانہ بنایا گیا تھا، واقعے میں 8 طالب علم شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوئے...
امریکی وزیر دفاع پيٹ ہيگسيتھ نے 2021 میں افغانستان سے ہونے والے امریکی فوجی انخلا اور کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے خودکش دھماکے کی نئی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، جس میں امریکی فوجیوں اور افغان شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہيگسيتھ نے بارہا بائیڈن انتظامیہ پر اس انخلا کی شدید تنقید کی ہے، جسے ہيگسيتھ نے منگل کو ’’تباہ کن اور شرمناک‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی تحقیق میں گواہوں کے انٹرویوز کیے جائیں گے، فیصلہ سازی کا جائزہ لیا جائے گا اور ’’سچائی سامنے لائی جائے گی‘‘۔ پینٹاگون، یو ایس سینٹرل کمانڈ، محکمہ خارجہ اور کانگریس کی جانب سے اس انخلا کے متعدد جائزے پہلے ہی کیے جاچکے ہیں، جن میں...
ایران کی اہم تجارتی بندرگاہ پر گزشتہ ماہ ہونے والے ایک مہلک دھماکے کے سلسلے میں ایک سرکاری اہلکار سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایران کی بندرگاہ پر دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی، 3 روزہ سوگ کا اعلان یاد رہے کہ 26 اپریل کو شاہد رجائی کی جنوبی بندرگاہ میں ایک گودی پر ہونے والے دھماکے میں کم از کم 57 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔ دھماکے کے بعد وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے متعلقہ انتظامیہ پر حفاظتی احتیاطی تدابیر کی عدم تعمیل اور غفلت سمیت کوتاہیوں کا الزام عائد کیا تھا۔ شاہد رجائی آبنائے ہرمز پر ایران کے ساحلی شہر بندر عباس کے قریب ہے۔ یہ آبی گزرگاہ...
تصویر— اسکرین گریب گزشتہ روز نوشکی کے قریب ٹرک میں آگ لگنے کے واقعے میں ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق تیل کے ٹینکر میں ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کی تعداد 50 سے تجاوز کرگئی ہے جن میں سے 10 زخمیوں کی حالت نازک ہے، ان 10 زخمیوں کے 80 فیصد جسم جھلس گئے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق 20 زخمیوں کو کوئٹہ سے کراچی لا کر نجی اسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا، یہ تمام زخمی نوشکی کے رہائشی ہیں۔دوسری جانب دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی تدفین کردی گئی ہے۔یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں آئل بردار ٹرک آتشزدگی کے دوران دھماکے سے پھٹ گیا تھا۔
چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے دو ٹوک الفاظ میں پیغام دیا ہے کہ یہ ریاست پاکستان، حکومت پاکستان تو اٹل حقیقت ہے کہ ہمیشہ رہیں گے، ان کو مٹانے والے خود مٹ جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق بنوں دھماکے کے بعد سامنے آنے والا چیف سیکرٹری کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں انہوں نے دہشت گردوں کو دو ٹوک الفاظ میں پیغام دیا اور کہا کہ یہ ریاست پاکستان، حکومت پاکستان تو اٹل حقیقت ہے کہ ہمیشہ رہیں گے، ان کو مٹانے والے خود مٹ جائیں گے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ کیا بنوں میں کوئی کافر ہے کہ دہشت گرد حملے کرتے ہیں؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ مجھے بتائیں کس مقصد کے لیے یہ سب کچھ کررہے...
نوشہرہ ( ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں قائم دارالعلوم حقانیہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے مدرسے میں دھماکا کرنے والے مشتبہ حملہ آور کی تصویر جاری کردی جس کی شناخت کرنے والے کے لئے انعام بھی اعلان کردیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق سیاہ کپڑے پہنے خودکش حملہ آور نے مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا، ایکسپریس کے مطابق خود کش حملہ آوور سے متعلق معلومات دینے والے 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے، اکوڑہ خٹک مدرسہ دھماکے میں ملوث مشتبہ خودکش حملہ آور کی تصویر شناخت کے لئے جاری کردی گئی۔ ایپل نے آئی فون...
اسلام آباد‘کوئٹہ‘ ہرنائی ( نمائندہ خصوصی ‘آئی این پی + این این آئی) بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے سے 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدروں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور دھماکے کی جگہ کو تحویل میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ شاہرگ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر مزدوروں کا تعلق سوات اور شانگلہ سے...
بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدور جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا .جس میں 9 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے. قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور دھماکے کی جگہ کو تحویل میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ شاہرگ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر مزدوروں کا تعلق سوات اور شانگلہ سے بتایا جا رہا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے دھماکے پر افسوس کا اظہار...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدور جاں بحق ہو گئے، جس پر صدر مملکت نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ صدر آصف علی زرداری نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور حکام سے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے...
افغانستان کے شہر قندوز میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ خودکش دھماکا قندوز کے ایک بنک کے باہر ہوا جس میں طالبان کے ایک اہلکار اور بنک کے سیکیورٹی گارڈ سمیت عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔ طالبان حکام کے مطابق دھماکے وقت لوگ بنک میں اپنی تنخواہیں وصول کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمان حقانی بم دھماکے میں مارے گئے، پاکستان کی مذمت اس خودکش دھماکے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے تاہم حالیہ عرصے میں افغانستان میں داعش کی مسلح کارروائیوں میں شدت دیکھنے میں آئی ہے۔ آپ اور آپ کے...
شمالی شام کے شہر منبیج میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں سے 14 خواتین شامل ہیں۔ اس دھماکے میں مزید 15 خواتین کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے۔ ترک سرحد سے 30 کلومیٹر دور ہونے والے اس دھماکے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے نہیں لی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے شامی صدر کی ملاقات، دونوں ملکوں میں کیا طے پایا؟ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں سے زیادہ کا تعلق زراعت سے منسلک مزدوروں کا ہے۔ اس سے قبل...
ملتان میں گزشتہ دنوں گیس باؤزر سے ہونے والے دھماکے کی تفتیش کے دوران تھانہ مظفر آباد کے ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او مظفرآباد بشیر احمد پر الزام ہے کہ وہ غیر قانونی ایل پی جی منتقلی کے اڈوں سے مبینہ طور پر رشوت وصول کرنے میں ملوث ہیں۔ عہدے سے ہٹائے جانے والے ایس ایچ او مظفر آباد کے خلاف محکمانہ انکوائری کا بھی آغاز کردیا گیا۔ تھانہ مظفر آباد کی حدود میں پانچ روز قبل گیس باؤزر میں ایل پی جی کی غیر قانونی طور پر منتقلی کے دوران دھماکہ ہوا تھا، اس دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 39 افراد زخمی ہوئے تھے۔
پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس لائنز دھماکے کے 3 سہولت کاروں کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کے حوالے کردیا۔ پولیس لائنز دھماکے میں ملوث تین سہولت کاروں کو انسداد دہشت گردی عدالت پشاور میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان عنایت الرحمان ، عبد الصابر اور عثمان خان پر پولیس لائنز دھماکے میں سہولت کاری کا الزام ہے۔ ملزمان پشاور کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں۔ ملزمان سے دیگر ساتھیوں اور مزید معلومات کے لیے تفتیش کی ضرورت ہے۔ استدعا ہے کہ ملزمان کو 30 روزہ جسمانی ریمانڈ پرحوالے کیے جائے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے تینوں سہولت کاروں کو 15...