WE News:
2025-11-15@15:55:50 GMT

حیدرآباد میں پٹاخوں کے کارخانے میں زوردار دھماکا

اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT

حیدرآباد میں پٹاخوں کے کارخانے میں زوردار دھماکا

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 10 بچاؤ بند کے قریب پٹاخوں کے کارخانے میں شدید دھماکا ہوا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ دھماکا غیر قانونی طور پر چلنے والے کارخانے میں ہوا، اور دھماکے کی آواز لطیف آباد کے مختلف یونٹس اور کوٹری تک سنی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پٹاخے حیدرآباد دھماکا وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پٹاخے دھماکا وی نیوز

پڑھیں:

اسلام آباد خودکش دھماکا بزدلانہ کارروائی ہے، استحکام پاکستان آرگنائزیشن

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)استحکامِ پاکستان آرگنائزیشن کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ، سینئر وائس چیئرمین نواب الدین قریشی، صدر سید رفعت زیدی، سیکرٹری جنرل سید ریاض شاہ، وائس چیئرمین شہزاد قریشی، کوآرڈینیٹر حامد علی شیخ و اراکین ایگزیکٹو کمیٹی نے اسلام آباد کورٹ اور کیڈٹ کالج پر ہونے والے خودکش حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بزدلانہ اور انسانیت سوز کارروائیاں ملک کے امن و استحکام کو کمزور کرنے کی مذموم کوشش ہیں انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں، طلبہ اور قانون کے محافظوں کو نشانہ بنانا دشمن کی ناکام سازش ہے جو پاکستان کو غیر مستحکم دیکھنے کا خواب دیکھتا ہے، مگر قوم ایسے عناصر کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی محمد احسن ناغڑ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم، افواجِ پاکستان، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک ہیں، اور ہم سب مل کر وطن عزیز کے امن و بھائی چارے کے دشمنوں کو شکست دیں گے۔انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی چیئرمین استحکامِ پاکستان آرگنائزیشن نے حکومتِ پاکستان اور سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ اس المناک واقعے میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ ملک میں امن، انصاف اور استحکام کی فضا مزید مضبوط ہو۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • پٹاخوں کے کارخانے میں دھماکہ؛ عمارت زمین بوس، 4 افراد جاں بحق
  • حیدرآباد: غیر قانونی آتش بازی کا سامان بنانے والے کارخانے میں دھماکے، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی
  • حیدرآباد: پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی
  • حیدرآباد: آتشبازی کے کارخانے میں خوفناک دھماکا، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
  • ارجنٹائن: ایزیزا کے صنعتی علاقے میں زوردار دھماکا،کئی فیکٹریاں متاثر ، ویڈیووائرل
  • سری نگر: پولیس اسٹیشن کمپاؤنڈ میں دھماکا، 7 افراد ہلاک، 27 زخمی
  • سرینگر: ضبط شدہ بارودی مواد کی جانچ کے دوران زوردار دھماکا، 9 پولیس اہلکار ہلاک، 27 زخمی
  • اسلام آباد دھماکے کے مرکزی ملزمان تک پہنچ گئے، دھماکا کرنے والے کا تعلق افغانستان سے ہے،محسن نقوی 
  • اسلام آباد خودکش دھماکا بزدلانہ کارروائی ہے، استحکام پاکستان آرگنائزیشن