وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر ، اب کل ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر کر دیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اب کل ہوگا۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والے خود کش دھماکے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب تھا، جس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورت حال پر غور اور اہم فیصلوں کا امکان تھا جب کہ حکومت کی جانب سے کابینہ ارکان کو اجلاس کے لیے دستیاب رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
آج نیوز کےمطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس مؤخر کردیا گیا ہے جو اب کل ہوگا۔اجلاس میں وفاقی کابینہ 27 ویں آئینی ترمیم کے بل میں شامل نئی ترامیم کی توثیق کرے گی۔
ہر اس چیز کے خلاف ہوں جو وفاق کو کمزور کرے، اتفاق رائے کے بغیر 18ویں ترمیم میں تبدیلی نہیں ہوگی,وزیراعظم
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ کا
پڑھیں:
جماعتِ اسلامی کے اجتماع عام کی تیاریوں کا جائزہ، لیاقت بلوچ کی زیرِ صدارت اجلاس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: جماعتِ اسلامی پاکستان کے زیرِ اہتمام اجتماعِ عام کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم مشاورتی اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے، جس کی صدارت ناظم اجتماع عام لیاقت بلوچ کریں گے۔
یہ اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے گریٹر اقبال پارک کے اوپن ایئر ہال میوزیم میں ہوگا، جہاں ملک بھر سے انتظامی ذمہ داران، صوبائی ناظمین اور متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان شریک ہوں گے۔
اجلاس میں ناظم اجتماع، ناظم طعام، ناظم استقبالیہ، ناظم قیام گاہ، ناظم ٹرانسپورٹ، ناظم سیکورٹی، ناظم خواتین امور سمیت دیگر اہم ذمہ داران شریک ہوں گے۔ اس موقع پر ملک کے مختلف صوبوں اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے انتظامی انچارجز بھی اپنی تیاریاں اور انتظامات کی تفصیلات پیش کریں گے۔
اجلاس میں اجتماعِ عام کے تمام انتظامات ، جن میں کارکنان کے قیام قیام و طعام، ٹرانسپورٹ کے نظام، سیکورٹی پلان، خواتین شرکا کے لیے علیحدہ انتظامات اور استقبال کے مراحل شامل ہیں ، ان امور کا جامع جائزہ لیا جائے گا۔
ناظم اجتماع عام لیاقت بلوچ کے مطابق یہ اجلاس دراصل ایک حتمی مشاورتی مرحلہ ہے جس کے بعد مینارِ پاکستان پر ہونے والے عظیم اجتماع کی تیاریوں کو آخری شکل دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ان شااللہ اجتماعِ عام میں ملک بھر سے جماعت اسلامی کے کارکنان، نوجوان، خواتین اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ جماعت اسلامی کا یہ اجتماع قومی بیداری، اسلامی نظام کے نفاذ، اور عدل و انصاف کے قیام کی جدوجہد کا ایک نمایاں مظہر ہوگا۔
لیاقت بلوچ نے عزم کا اظہار کیا کہ اجتماع عام نہ صرف جماعت اسلامی کے کارکنان کے لیے ایک تاریخی موقع ثابت ہوگا بلکہ پاکستان کی نظریاتی سمت کے تعین میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام انتظامی ٹیمیں اپنے اپنے دائرہ کار میں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں اور مینارِ پاکستان پر عظیم الشان اجتماع کے لیے فضا پرجوش ہے۔