میثاق جمہوریت میں موجود آئینی عدالتوں کاخواب آج پورا ہوگیا: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی سے منظوری پر کہا ہے کہ آج اس ایوان نے قومی اتحاد کو فروغ دیا، میثاق جمہوریت میں موجود آئینی عدالتوں کا خواب آج پورا ہوگیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ میں ارکان اسمبلی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور مبارکباد دیتا ہوں۔یہ بات انہوں نے آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئےکہی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے بعد جب ہم نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز دیا تو پوری قوم نے اس کو سراہا، اب جب آئین میں اس کو شامل کیا جارہا ہے تو اس میں کیا بری بات ہے، قومیں اپنے ہیروز کو ایسے ہی عزت دیتی ہیں، معرکہ حق کے بعد اب ہم جس ملک میں جاتے ہیں وہاں ہمارا فقید المثال استقبال ہوتا ہے، لیکن اس سے قبل ہم نے ایسا کبھی سوچا نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم اوراین ایف سی میں مشاورت کےبغیرکوئی تبدیلی نہیں ہوگی، یقین ہےکہ آج محترمہ بے نظیر بھٹو کی روح کوتسکین ملے گی، اس وقت اللہ نے پاکستان کو عسکری اور سفارتی محاذ پر جو عزت دی، وہ اس سے قبل نہیں تھی۔
وزیراعظم نے کہاکہ میں ہر اس چیز کے خلاف ہوں جو وفاق کو کمزور کرے، کالا باغ ڈیم ملک کے مفاد میں ہے لیکن اس سے وفاق کے کمزور ہونے کا خطرہ ہے، اس لیے میں اس کے حق میں نہیں ہوں، ہماری اور بلاول بھٹو کی سوچ میں کوئی فرق نہیں، اتفاق رائے کے بغیر 18ویں ترمیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہو سکتی، ہم اس معاملے پر مل بیٹھ کر بات کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
اسلام آباد،اوورسیز چیمبر آف کامرس سروے (overseas chamer commerce)میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور ہوگیا، 70 سے 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر ہوئے۔
سروے میں بتایا گیا کہ مجموعی کاروباری اعتماد 9 فیصد پوائنٹس کمی سے مثبت 13 فیصد رہ گیا، خدمات کے شعبے میں اعتماد 20 پوائنٹس گر کر مثبت 14 فیصد رہ گیا۔
اوورسیز چیمبر سروے کے مطابق مینوفیکچرنگ کے شعبے میں کاروباری اعتماد 7 پوائنٹس کم ہوگیا، صرف ریٹیل سیکٹر میں کاروباری اعتماد 3 پوائنٹس اضافے سے مثبت 20 فیصد ہوگیا۔
مزید پڑھیں:سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ نئی سرمایہ کاری انڈیکس 10 پوائنٹس کمی سے صرف مثبت 2 فیصد رہ گیا۔