حیدرآباد: غیر قانونی آتش بازی کا سامان بنانے والے کارخانے میں دھماکے، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز

حیدرآباد (آئی پی ایس )حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 10 میں واقع غیر قانونی آتش بازی کا سامان بنانے والے کارخانے میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 4 مزدور جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔لطیف آباد یونٹ نمبر 10 لغاری گوٹھ میں واقع رہائشی علاقے میں واقع غیر قانونی آتش بازی کا سامان بنانے والے کارخانے میں دھماکے بعد پورا علاقے لرزا اٹھا، دھماکے کے بعد کارخانے میں آگ لگ گئی، اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ بھجانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

دھماکوں اور آگ لگنے سے 4 مزدور جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی مزدوروں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دریں اثنا، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے حیدرآباد فیکٹری دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمی مزدوروں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی، ساتھ ہی انہوں نے واقعے کی فوری رپورٹ بھی طلب کر لی۔ مراد علی شاہ نے کمشنر و ڈی سی حیدرآباد سے فوری حقائق نامہ طلب کیا اور فیکٹری میں حفاظتی انتظامات کا مکمل آڈٹ کرنے کا حکم بھی دیا۔انہوں نے کہا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، مزدوروں کے تحفظ میں کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے،صدر اور وزیر اعظم کا ایئر پورٹ پر استقبال اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے،صدر اور وزیر اعظم کا ایئر پورٹ پر استقبال اسحاق ڈار سے مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، پاکستان میں دہشتگردی پر اظہار افسوس پی ٹی آئی رہنما مونس الہی کو بڑا ریلیف، انٹرپول نے دو سال سے جاری تحقیقات بندکردیں پاکستان، چین اور امریکا سے 20 ہزار پی ایچ ڈی اسکالرشپس کے حصول کا خواہاں قومی سلامتی کا ڈھانچہ از سر نو ترتیب ، 1976 کے بعد سب سے بڑی تبدیلی روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 430 ڈرونز اور 18 میزائل داغ دیے، ہلاکتیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: غیر قانونی آتش بازی کا سامان بنانے والے کارخانے میں دھماکے کے بعد

پڑھیں:

سری نگر: پولیس اسٹیشن کمپاؤنڈ میں دھماکا، 7 افراد ہلاک، 27 زخمی

سری نگر کے نوگام پولیس اسٹیشن کمپاؤنڈ میں دھماکے کے نتیجے میں7 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا ضبط شدہ امونیم نائٹریٹ پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے کے بعد پولیس اسٹیشن میں آگ لگ گئی۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر پولیس اہلکار اور فرانزک ٹیم کے اہلکار شامل ہیں جو پولیس اسٹیشن میں رکھے ہوئے دھماکا خیز مواد کی جانچ کر رہے تھے۔

یہ دھماکا دہلی میں ایک مہلک کار دھماکے کے چار دن بعد ہوا ہے، جس میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے، جسے بھارت نے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی
  • حیدرآباد: غیر قانونی آتش بازی کے کارخانے میں دھماکے، 4 مزدور جاں بحق، 5 زخمی
  • حیدرآباد میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق
  • حیدرآباد: آتشبازی کے کارخانے میں خوفناک دھماکا، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
  • حیدرآباد میں پٹاخوں کے کارخانے میں زوردار دھماکا
  • ارجنیٹینا کے صنعتی علاقے میں زور دار دھماکا، 22 افراد زخمی
  • مقبوضہ کشمیر؛ پولیس اسٹیشن میں دھماکا، 7 افراد ہلاک 27 زخمی
  • سری نگر: پولیس اسٹیشن کمپاؤنڈ میں دھماکا، 7 افراد ہلاک، 27 زخمی
  • قانونی تقاضے پورے کرنے والے ہوٹلز ڈی سیل کردیے گئے