اسلام آباد میں سروے اور ای ٹیگز: ہماری معلومات ڈارک ویب پر بکے تو کون ذمہ دار ہوگا؟ سینیٹر پلوشہ خان
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے اسلام آباد میں گاڑیوں پر ای ٹیگز لگانے کو لازمی قرار دینے اور شہریوں کے سروے کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔
سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیسے یہ افسر شہریوں کو کہہ سکتا ہے کہ آپ نے سروے نہیں کروایا تو آپ کے گھروں میں گھسیں گے، کس قانون کے تحت آپ لوگوں کو ہراساں کرکے جبراً ان سے معلومات لیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں گاڑیوں کے لیے ای ٹیگز لازمی قرار
انہوں نے کہا کہ کون ضمانت دے سکتا ہے کہ ہماری ذاتی معلومات ڈارک ویب پر سو سو روپے پر نہیں بکے گا، کوئی اجرتی قاتل ہمارے گھر آنا چاہے تو ان کو کون روکے گا؟ ای ٹیگ جگہ جگہ ہماری مانیٹرنگ کرے گا۔ ہماری لوکیشن کہاں جائے گی ہمیں کیا پتا۔
پلوشہ خان نے سوال اٹھایا کہ سب کو معلوم تھا کہ خودکش حملہ آور تیار ہوگئے ہیں، کسی نے ان کو نہیں روکا نہ ہی کسی نے ذمہ داری لی، لیکن آپ شہریوں کو دھمکاتے ہیں کہ آپ کے گھر میں گھسیں گے۔ کیا اس معلومات کی بنا پر کسی گھر میں چور ڈاکو گھسا تو کیا ڈی سی اور وزرات داخلہ ذمہ دار ہوں گے؟
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
انہوں نے معاملے پر رولنگ دے کر اسے کمیٹی کو بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس سے قبل 5، 5 سو روپے ڈارک ویب پر بکے ہیں جن میں چیئرمین پی ٹی اے کا ڈیٹا بھی شامل ہے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پلوشہ خان کے خطاب کا کلپ شیئر کرتے ہوئے ان کے موقف سے اتفاق کیا اور لکھا کہ چادر چار دیواری کا ویسے تو اس حکومت میں کوئی تصور باقی ہی نہیں رہا لیکن وزارت داخلہ کی گھروں میں گھسنے کی احمقانہ پالیسی رہا سہا پردہ بھی ختم کر دے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
’آئینی ترمیم کا جائزہ لیا جائے‘،سپریم کورٹ کے ایک اور جج نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
’آئینی ترمیم کا جائزہ لیا جائے‘،سپریم کورٹ کے ایک اور جج نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایک اور جج نے چیف جسٹس یحیی آفریدی کو خط لکھ دیا۔
جسٹس صلاح الدین پنور نے بھی چیف جسٹس یحیی آفریدی کو خط لکھا جس میں جسٹس صلاح الدین پنور نے فل کورٹ اجلاس بلانے کی درخواست کردی۔
خط کے متن کے مطابق فل کورٹ میٹنگ بلا کر آئینی ترمیم کا شق وار جائزہ لیا جائے، لاء اینڈ جسٹس کمیشن اور عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کو بھی مشاورت میں شامل کیا جائے۔
خط میں کہا گیا کہ ستائیسویں ترمیم اختیارات کے توازن کو خراب کر سکتی ہے، آئین تقاضا کرتا ہے کہ سپریم کورٹ اس کا تحفظ کرے۔
جسٹس صلاح الدین پنور نے اپنے خط میں کہا کہ تاریخ ہماری آسانی نہیں بلکہ ہماری فیصلہ سازی کی ہمت کو یاد رکھے گی، عوامی اعتماد کو بچانے کےلیے فوری فل کورٹ اجلاس بلایا جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ٹیم میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے کئی نئے کھلاڑی سامنے آئے،کرکٹ کوچ محمد نعیم اسرائیلی آبادکاروں نے مغربی کنارے میں مسجد کو آگ لگا دی، 25 فلسطینی گرفتار اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے ختم کرنے کا عدالتی حکم معطل کر دیا ایران میں پانی کا بحران سنگین، تہران کے خالی ہونے کا خدشہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کےالتوا کے معاملے پر فیصلہ محفوظ، چیف الیکشن کمشنر کے اہم ریمارکس علیمہ خان کے 10ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ستائیسویں آئینی ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ سے منظور کرایا جائے گاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم