data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر(نمائندہ جسارت)سکھر کے معروف تاجر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما عبدالقیوم قریشی نے پیٹرول پمپ پر مبینہ قبضے کے خلاف سکھر پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر آئینی پٹیشن 2025/ D-940 سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں دائر کردی گئی ہے، جس میں پی ایس او کیجنرل منیجر، میئر سکھر، میونسپل کمشنر اور دیگر پی ایس او افسران کو فریق بنایا گیا ہے۔عبدالقیوم قریشی کا کہنا تھا کہ 9 جولائی کو میونسپل انٹی انکروچمنٹ فورس کی مدد سے اْن کے پیٹرول پمپ پر زبردستی قبضہ کیا گیا۔ اس دوران متعلقہ عملے نے نہ صرف توڑ پھوڑ کی بلکہ قیمتی مشینری کو نقصان پہنچایا، اہم دستاویزات، سامان اور لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی گئی۔انہوں نے بتایا کہ واقعے کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کیا گیا، جہاں سے درخواست منظور ہونے پر فریقین کو نوٹس جاری ہوئے، مگر اس کے باوجود پیٹرول پمپ کی عمارت مسمار کرتے ہوئے دیواریں گرا دی گئیں اور میونسپل کارپوریشن کی گاڑیاں کھڑی کرکے مکمل قبضہ کرلیا گیا۔پریس کانفرنس میں عبدالقیوم قریشی نے مزید الزام عائد کیا کہ پی ایس او کے ایم ڈی نے مبینہ طور پر کرپشن کے ذریعے کروڑوں روپے کی جعلی ٹرانزیکشن کی ہوئی ہے، جس کے خلاف پہلے ہی عدالت میں درخواست زیر سماعت ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے ان سے رابطہ کرکے 10 کروڑ روپے رشوت کے عوض معاملہ حل کرانے کا مبینہ دباؤ ڈالا، جسے انہوں نے مسترد کردیا۔ اس کے بعد ان کے مطابق ایم ڈی پی ایس او، میئر اور دیگر افسران کی جانب سے انہیں درخواست واپس لینے کے لیے دبائو، ہراساں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے مقدمے کی سماعت کے دوران اسٹے آرڈر جاری کرتے ہوئے پیٹرول پمپ کی پیٹرول سپلائی بند کرنے کا حکم دیا۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عبدالقیوم قریشی پیٹرول پمپ پی ایس او انہوں نے کے خلاف

پڑھیں:

بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا

گلگت: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ دعا گو ہیں کہ جنگ کے خاتمے کے لیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں کیونکہ خطے اور دنیا میں امن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

گلگت بلتستان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران میں ایک اسکول پر میزائل حملے کے نتیجے میں معصوم بچوں کی شہادت افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کا بوجھ صرف متاثرہ ممالک ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے عوام اٹھا رہے ہیں، اس لیے امن کی تمام کوششوں کا کامیاب ہونا ضروری ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ملک میں کوئی ایسا سیاستدان نہیں جس نے ان کی طرح ملک کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہو۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ گلگت بلتستان کی ہر تحصیل تک پہنچے ہیں اور عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔

انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کا واحد ایسا فلاحی پروگرام ہے جو براہِ راست غریب عوام تک پہنچتا ہے۔ ان کے مطابق اس پروگرام کے خلاف کی جانے والی تمام سیاسی سازشیں ناکام ہوں گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کا تاریخی کردار رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کو دفاعی اور معاشی دونوں لحاظ سے مضبوط ہونا چاہیے اور ایسی معاشی پالیسی اختیار کی جانی چاہیے جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے۔

انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی مقامی لوگوں کو ان کے وسائل پر حق ملکیت دلانے کے لیے کام کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں مقامی آبادی کو حصہ دار بنایا جانا چاہیے تاکہ ترقی کے ثمرات سب سے پہلے مقامی لوگوں تک پہنچ سکیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر عوام نے انتخابات میں ان کی جماعت پر اعتماد کیا تو گلگت بلتستان میں صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اٹلی ، دو پاکستانی شہریوں کو چار تارکین وطن کارکنوں کے مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا
  • وسائل پر قبضے کی جنگ: افغان طالبان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • لاہور میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ
  •  یکم جون سے فیس لیس چالان سسٹم کا آغاز،پہلے دن کتنے چالان جاری ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ