حکومت کااسلام آباد کو محفوظ بنانے کیلئے ’سکیور نیبر ہوڈ‘ سروے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، اسلام آباد کو محفوظ بنانے کیلئے ’سیکیور نیبر ہوڈ‘ کے نام سے سروے شروع کیا جارہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ’سیکیور نیبر ہوڈ‘ کے نام سے سروے کے بعد انتظامیہ کو معلوم ہوگا کہ وفاقی دارالحکومت میں کس جگہ پر کون رہ رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کو محفوظ بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں، اسلام آباد انتظامیہ کی ذمہ داریاں دیگر شہروں سے زیادہ ہیں، کیوں کہ یہاں سفارتکار بھی رہائش پذیر ہیں، اس کے علاوہ آئے روز کانفرنسز ہورہی ہوتی ہیں۔
طلال چوہدری نے اسلام آباد میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے لیے الیکٹرانک ٹیگ لازمی قرار دیا جائےگا، جس کے بعد کسی بھی گاڑی کی مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا کہ 17 نومبر سے اسلام آباد گھر گھر سروے شروع کردیا جائے گا، اس اہم سروے کےضمن میں 2 اپیس بنائی گئی ہیں، کوئی بھی فرد اس ایپ کو ڈاؤنلوڈ کرکہ اپنا ڈیٹا اس میں ڈال سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ایپ میں اپنے گھر میں کام کرنے والوں کی معلومات بھی ڈالنا ہوگی، ہماری ٹیمز بھی گھروں کا وزٹ شروع کرے گی ، اگر آپ ایپ ڈاؤن لوڈ نہیں کریں گے تو ہماری ٹیم آپ کے گھر آکر ڈیٹا انٹر کریں گے ۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسلام ا باد نے کہا
پڑھیں:
پاک بھارت تصادم کا خدشہ، برطانیہ نے اپنے شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی
ایڈائزری میں کہا گیا ہے کہ شہری مقبوضہ جموں و کشمیر اور لائن آف کنٹرول کے اطراف سفر سے گریز کریں۔ برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ٹریول ایڈوائزری میں بطور احتیاط ہائی کمیشن کے عملے کو اسلام آباد میں نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ نے پاکستان اور بھارت میں اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ برطانوی حکومت نے شہریوں کو پاک بھارت سرحدی علاقے کے سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ ایڈائزری میں کہا گیا ہے کہ شہری مقبوضہ جموں و کشمیر اور لائن آف کنٹرول کے اطراف سفر سے گریز کریں۔ برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ٹریول ایڈوائزری میں بطور احتیاط ہائی کمیشن کے عملے کو اسلام آباد میں نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اسلام آباد میں حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور مقامی میڈیا سے باخبر رہیں۔