data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251115-08-28

 

 

حیدرآباد (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی حلقہ خواتین صوبہ سندھ کی ناظمہ رخشندہ منیب نے اندرون سندھ کا دورہ کیا۔ سندھ کی ناظمات اضلاع کے اجلاس میں لاہور مینار پاکستان پر 21-22-23 نومبر کوہونے والے اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں تمام کمیٹیوں کے کام کی نگرانی کی اور ذمے داران کو جامع بریفنگ دی۔اس موقع پر مختلف کمیٹیوں کی کارکردگی، اہداف اور آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی۔ ناظمہ صوبہ نے شرکاء کو اجتماع عام کی اہمیت، تنظیمی نظم و ضبط اور تحریکی پیغام کی مؤثر ترسیل پر زور دیا ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ خواتین کی محنت، نظم اور  جذبہ و عمل سے اجتماعِ عام ایک تاریخی اجتماع ثابت ہوگا۔نائب ناظمہ سندھ اور ناظمہ اجتماع عام عذرا جمیل و دیگرذمے داران بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ناظمہ صوبہ نے مزیدکہا کہ اجتماعِ عام صرف ایک پروگرام نہیں، یہ عزم و تجدیدِ وفا کا پیغام ہے۔انہوں نے کمیٹی ذمے داران کو ہدایت کی کہ ہر شعبہ اپنی ذمے داری کو عبادت سمجھ کر ادا کرے، تاکہ اجتماع کا پیغام ہر دل میں جگہ بنائے اور بدل دو نظام کا نعرہ پوری قوت سے ابھر کر سامنے آئے۔اجلاس میں انتظامات، نظم و ضبط، مہمان نوازی، ٹرانسپورٹ، تزئین و آرائش، میڈیا، تربیت اور رہنمائی سمیت تمام کمیٹیوں نے اپنی رپورٹس پیش کیں۔ رخشندہ منیب نے پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ مراحل کے لیے واضح ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں معتمدہ سندھ اور ناظمہ اجتماعِ عام عذرا جمیل، نائب ناظمات اسما ادریس، فخر النساء اور عائشہ ظہیر سمیت صوبائی ٹیم کی متعدد ذمے داران شریک تھیں۔اندرون سندھ کے ذیلی اضلاع حیدرآباد، دادو، سانگھڑ، میرپور خاص اور مٹیاری کی ناظمات نے بھی اپنی تفصیلی رپورٹس پیش کیں۔رخشندہ منیب نے یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا نظم، محنت اور جذبہ عمل اس اجتماع کو ایک تاریخی اجتماع بنائے گا اوربدل دو نظام کا نعرہ ہی عوامی امیدوں کا ترجمان بن کر سامنے آئے گا۔

 

حیدر آباد، جماعت اسلامی حلقہ خواتین صوبہ سندھ کی ناظمہ رخشندہ منیب اجتماع عام لاہور کی تیاریوں کے سلسلے میںسندھ کی ناظمات اضلاع کے اجلاس سے خطاب کررہی ہیں

نمائندہ جسارت.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سندھ کی

پڑھیں:

حضور ؐ کی سنتوں اور حرمت کے محافظ بن جاؤ، دنیا و آخرت سنور جائیگی، تبلیغی اجتماع جاری

علمائے کرام کا کہنا ہے کہ ختم نبوت کے عقیدے کے بغیر سارے اعمال فارغ ہیں، اپنے عقیدوں کو درست کرلو۔ نبی اکرم ؐ کے طریقے اور سنت کے بغیر کیا جانیوالا عمل غارت ہے، نبی کریم ؐکے ادب کے بغیر کوئی کامیابی نہیں مل سکتی، عقیدہ ختم نبوت کو عام کرو، گھروں میں بازاروں میں دوستوں میں محافل میں عام کرو، اسی میں کامیابی ہے، اللہ تک پہنچنے کا واحد ذریعہ آقائے کائنات ؐ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ میں عالمی اجتماع کا دوسرا مرحلہ تبلیغی اکابرین کے بیانات سے جاری ہے۔ مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا احمد بٹلہ، مولانا محمد ابراہیم دیولہ آف انڈیا نے کہا کہ دنیا کی محبت نے دین کو بھلا دیا، مصائب اور آلام کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ مسلمانوں کے دلوں کا نفرتوں سے بھرا ہونا ہے، جب تک دلوں میں اسلام نہیں آتا ہماری عملی زندگی بیکار ہے، اخلاق اسلامی بنیادی اکائی ہے اگر اس کو ہی چھوڑ دیا تو پھر باقی معاملات کیسے پایہ تکمیل تک پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عبادات کیساتھ ساتھ معاملات کی حفاظت کرنا ضروری ہے، دنیا میں اگر کوئی نقل کرتا پکڑا جائے تو اس کو کمرہ امتحان سے نکال دیا جاتا ہے، لیکن اگر کوئی آقائے کائناتؐ کی نقل کرے تو اس کیلئے کامیابی، کامرانی کی گارنٹی ہے، نبی اکرم ؐ کی سنتوں اور حرمت کے محافظ بن جاؤ، دنیا بھی سنور جائیگی اور آخرت بھی۔

انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے عقیدے کے بغیر سارے اعمال فارغ ہیں، اپنے عقیدوں کو درست کرلو۔ نبی اکرم ؐ کے طریقے اور سنت کے بغیر کیا جانیوالا عمل غارت ہے، نبی کریم ؐکے ادب کے بغیر کوئی کامیابی نہیں مل سکتی، عقیدہ ختم نبوت کو عام کرو، گھروں میں بازاروں میں دوستوں میں محافل میں عام کرو، اسی میں کامیابی ہے، اللہ تک پہنچنے کا واحد ذریعہ آقائے کائنات ؐ ہیں، صورت محمد ؐاور سیرت محمد ؐ کو اپنا لو۔کسی کی عزت نفس مجروح نہ کرو انسانیت کی عزت کرو اللہ سے دوستی کرو وہ سخی ہے اور وہ کسی سے دوستی توڑتا نہیں، کسی کو مایوس نہیں کرتا۔ اجتماع میں شرکاء کی آمد کا سلسلہ جاری ہے آج ہزاروں افراد نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے پنڈال پہنچیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • 35ویں نیشنل گیمز کی مشعل روشن، ملک گیر سفر کا آغاز
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس، جسٹس منیب اور جسٹس عائشہ شریک نہ ہوئے
  • کراچی میں ای چالان سے متعلق سوشل میڈیا پیغامات، پولیس نے وضاحت جاری کردی
  • ای چالان سے متعلق سوشل میڈیا پیغامات، ٹریفک پولیس کی وضاحت آگئی
  • حضور ؐ کی سنتوں اور حرمت کے محافظ بن جاؤ، دنیا و آخرت سنور جائیگی، تبلیغی اجتماع جاری
  • دہشت گردی کے خلاف عالمی پیغام امید
  • امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں حیدرآباد کے ضلعی ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
  • سوشل میڈیا پر ارجن کپور کا مذاق اڑانے والوں کو ارسلان خان کا دوٹوک پیغام
  • جماعتِ اسلامی کے اجتماع عام کی تیاریوں کا جائزہ، لیاقت بلوچ کی زیرِ صدارت اجلاس