کراچی کو 18 سال بعد نیشنل گیمز کی میزبانی ملنا تاریخی لمحہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
مزارِ قائد پر تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت سمجھتی ہے کہ کھیلوں کا فروغ نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں میں مشغول رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ 35ویں نیشنل گیمز کی میزبانی نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک کے لیے باعثِ فخر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں جمعہ کے روز اس وقت جوش و خروش اپنی انتہا کو چھونے لگا جب پاکستان کے کھیلوں کی جنم بھومی کہلانے والے اس شہر میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے 35ویں نیشنل گیمز 2025ء کی مشعل روشن کی، یہ کھیل 6 سے 13 دسمبر 2025ء تک کراچی کے 24 اعلی معیار کے مقامات پر منعقد ہوں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کی زیر صدارت یہ شاندار تقریب مزارِ قائد پر منعقد ہوئی جہاں انہوں نے باقاعدہ طور پر گیمز کے لیے الٹی گنتی کا آغاز کیا۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ تقریب کے مرکزی مقام پر کھڑے تھے جہاں اس تقریب نے قومی اتحاد اور کھیلوں کے عزم کا مضبوط اظہار کیا۔ امید اور کھیل کی روح کی علامت مشعل بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ہاتھوں سے وزیراعلی کو منتقل کی گئی۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کو تقریبا دو دہائیوں بعد نیشنل گیمز کی میزبانی کا بے مثال اعزاز ملا ہے لہذا اسے شایانِ شان اور یادگار انداز میں منعقد ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سمجھتی ہے کہ کھیلوں کا فروغ نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں میں مشغول رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ 35ویں نیشنل گیمز کی میزبانی نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک کے لیے باعثِ فخر ہوگی۔ اپنے خطاب میں وزیراعلی نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان، خصوصا نوجوان لڑکیاں، غیر معمولی ہمت اور عزم رکھتی ہیں، ہمیں اپنے بچوں اور ان کی صلاحیتوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 سال بعد کراچی میں نیشنل گیمز کی میزبانی ایک اعزاز ہے اور اس مقام کی تاریخی اہمیت بھی ہے، آج ہم قائد اعظم کے مزار کے سامنے کھڑے ہیں، جہاں پہلی نیشنل اولمپک تقریب منعقد ہوئی تھی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نیشنل گیمز کی میزبانی مراد علی شاہ نے نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
کراچی کے عوام جلد ترقیاتی منصوبوں کے نتائج محسوس کرینگے: شرجیل میمن
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے شہری سہولت اور مستقبل کی پائیدار ترقی کیلئے اہم ہوں گے، عوام تعاون کریں، بہت جلد ترقیاتی منصوبوں کے نتائج محسوس کریں گے۔ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ کے فور منصوبہ عوام سےکیا گیا وہ وعدہ ہے جس کے تحت صاف اور وافر پانی فراہم کیا جائےگا، سندھ حکومت کے تمام ادارے مکمل ہم آہنگی سے کام کر رہے ہیں، عزیز بھٹی پارک سے اردو یونیورسٹی تک پانی کی پائپ لائن بچھانے کا مقصد سہولت فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وقتی طور پر ٹریفک کی مشکلات ضرور ہیں مگر یہ مستقل حل کی طرف پیشرفت ہے، عوام سے اپیل ہے کہ تعاون کریں، یہ منصوبے اُن ہی کے بہتر مستقبل کے لیے ہیں،شرجیل میمن کا کہنا تھا کے فور، ریڈ لائن اور دیگر ترقیاتی منصوبے تعمیراتی سرگرمیاں نہیں سندھ حکومت کا وژن ہیں، ان منصوبوں کا مقصد کراچی کو جدید اور سہولیات سے آراستہ شہر میں تبدیل کرنا ہے، تمام منصوبوں کی رفتار تیز کی ہے اور جہاں بھی عوامی مشکلات ہیں انہیں حل کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا سندھ حکومت عوامی خدمت کے جذبے سے کام کر رہی ہے، بہت جلد کراچی کے شہری ان منصوبوں کے مثبت نتائج خو
د محسوس کریں گے۔