—فائل فوٹو

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔

سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد جمع کر کے رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سود سے پاک خیبرپختونخوا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہم خیبرپختونخوا کو سود کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے پالیسی بنا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ ہم اسلامک انوسٹمنٹ متعارف کرائیں گے، اسمبلی کی متفقہ قرارداد ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل میں ناروا سلوک ہورہا ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ 4.

5 کروڑ عوام کے منتخب وزیراعلیٰ کو اپنے لیڈر سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے پالیسی گائیڈ لائنز لینا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی، حکومت کے تمام اقدامات اور اصلاحات منتخب نمائندوں کی مشاورت سے کی جائیں گی، صوبائی حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کرے گی۔

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پی ٹی آئی وفد کی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات،‘صوبے کے امن، ترقی کیلئے متحد ہو کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں’

پشاور:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات میں کہا ہے کہ صوبے کے امن، ترقی و خوش حالی کے لیے متحد ہو کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی کا نمائندہ وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی، وفد میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر، محبوب شاہ اور دیگر شامل تھے۔

پی ٹی آئی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کو صوبائی اسمبلی میں امن جرگے میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی اور گورنر سے کہا کہ صوبے کے آئینی سربراہ ہونے کے ناطے امن جرگہ میں آپ کی شرکت و رہنمائی ہمارے لیے باعث فخر ہو گی۔

گورنر خیبرپختونخوا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی وفد نے کہا کہ صوبے کے امن، ترقی و خوش حالی کے لیے متحد ہو کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفد کو امن جرگے میں شرکت کی مکمل یقین دہانی کرائی اور کہا کہ امن جرگے میں صوبائی حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل بیٹھنا باعث اعزاز سمجھتا ہوں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کے امن و مجموعی ترقی کے لیے میرا تعاون ہمیشہ صوبائی حکومت کے ساتھ رہے گا، خوشی ہے کہ قیام امن کے لیے اسپیکر صوبائی اسمبلی و صوبائی حکومت نے امن جرگے کا مثبت قدم اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے حقوق کے لیے وفاق کے نمائندے کی حیثیت سے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔

فیصل کریم کندی نے کہا کہ صوبے کے حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہم سب متحد ہو کر آگے بڑھیں۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت کا صحافیوں کے تحفظ کے لیے خودمختار کمیشن قائم
  • حکومت نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کیلئے ایک خودمختار کمیشن قائم کر دیا
  • خیبرپختونخوا کو سود سے پاک کرنے کے لیے حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ریڈیو پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم کرنیکا اعلان
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان
  • خیبرپختونخوا میں منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ
  • دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پائیدار پالیسی ضروری، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی
  • ’یہ ایک بزدلانہ کارروائی ہے‘، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی اسلام آباد میں خود کش دھماکے کی مذمت
  • پی ٹی آئی وفد کی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات،‘صوبے کے امن، ترقی کیلئے متحد ہو کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں’