Jasarat News:
2025-11-14@23:29:21 GMT

قانونی تقاضے پورے کرنے والے ہوٹلز ڈی سیل کردیے گئے

اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنرز نے شہر میں سیل کیے گئے روڈ سائیڈ چائے خانوں اور ہوٹل قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ڈی سیل کر دیے ہیں۔ کراچی انتظامیہ نے 27 اکتوبر کو فٹ پاتھوں اور سٹرکوں پر قائم چائے خانوں اور ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کر کے سیل کرنے کے سلسلے کا آغاز کیا تھا مجموعی طور پر 255 روڈ سائیڈ ہوٹلز اور چائے خانے سیل کیے گئے تھے۔ کمشنر کراچی نے سیل کیے گئے ہوٹلز اور چائے خانوں کو روکنے اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلیے ایس او پی بنانے کا فیصلہ کیا تھا اور ایس او پی بنانے کے لئے ایڈ یشنل کمشنر غلام مہدی شاہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی جس میں ڈپٹی کمشنر شرقی ڈپٹی کمشنر وسطی اور ہوٹلز ایسوسی ایشن کے نمائندے شامل تھے۔ کمیٹی کو ایس او پیز تیار کرنے اور ہوٹلوں کو اپنی حدود میں رکھنے کا پابند بنانے کے لیے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔ کمیٹی نے باہمی مشاورت کے بعد تجاویز تیار کیں اور ان پر عملدرآمد کے لیے ہوٹلز ایسوسی ایشن سے تحریری یقین دہائی حاصل کی اور ہوٹلز مالکان سے عملدرآمد کے لیے حلف نامہ حاصل کیا۔ ایس او پی کے مطابق سڑکوں کو تین کٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک سو یا ایک سو فٹ سے زیادہ جگہ گھیرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایس او پی کے مطابق ہوٹل یا چائے خانے کو مطلوب جگہ کے تعین کا فیصلہ مختار کار اور ٹریفک پولیس کی تصدیق اور ٹاؤن افسر کی سفارش سے ہوگا۔ متعلقہ ڈی سی،اس کی این او سی جاری کرے گا۔ ڈی سیل کرنے کا فیصلہ ایس او پی پر ہوٹلز ایسوسی ایشن کی جانب سے عملدرآمد کی تحریری یقین دہانی اور ہوٹلوں کی جانب سے تحریری حلف نامہ جمع کرانے کے بعد کیا گیا ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایس او پی

پڑھیں:

پی ٹی اے نے وی پی این سروس لائسنسنگ کا آغاز کردیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وی پی این سروس لائسنسنگ کا آغاز کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔پی ٹی اے نے وی پی این سروسز کے اجرا کیلئے پانچ سے زائد مختلف کمپنیوں کو کلاس لائسنس جاری کر دیے ہیں۔پی ٹی اے سے لائسنس یافتہ کمپنیاں اب قانونی ومجاز مقاصد کے لیے وی پی این سروس فراہم کر سکیں گی۔ صارفین بھی اب رجسٹریشن، لائسنس یافتہ کمپنیوں سے براہ راست حاصل کر سکیں گے۔اس اقدام کا مقصد محفوظ اور قانونی وی پی این سروسز کی فراہمی کو منظم بنانا ہے۔ یہ اقدام صارفین کی سہولت، ریگولیٹری بہتری اور سائبر سیکیورٹی کے فروغ کے لیے کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ہوٹلز مالکان نے قانون کی خلاف ورزی نہ کرنے کے حلف نامےجمع کروا دیے
  • پی ٹی اے نے وی پی این سروس لائسنسنگ کا آغاز کردیا ۔
  • پی ٹی اے نے وی پی این سروس لائسنسنگ کا آغاز کردیا
  • پی ٹی اے نے وی پی این سروس لائسنسنگ کا آغاز کردیا
  • اسلام آباد کو محفوظ بنانے کے لیے ایک سروے شروع کرنے جا رہے ہیں، طلال چوہدری کا اعلان
  • افغانیوں کو پناہ دینے والے ہوجائیں خبردار! بڑا فیصلہ کرلیا گیا
  • ماتلی ، بھٹہ مالکان کا اجلاس، ماحولیاتی آلودگی کنٹرول کرنے پر غور
  • سڑک کنارے تجاوزات کیخلا ف کارروائی جاری رکھنے کا حکم
  • غیر قانونی افغانی پکڑوائیں، بھاری انعام پائیں