پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر حرا ارمان نے پہلی بار اپنی ماہانہ آمدن کے حوالے سے انکشاف کر کے سب کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حرا ارمان فیشن اور لائف اسٹائل انفلوئنسر اور چار سالہ بچی کی والدہ ہیں، وہ اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتیں۔

حرا ارمان نے مختلف برانڈز کے ساتھ کام کیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر مقام حاصل کیا۔

انہوں نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی اور اپنے سفر کے حوالے سے گفتگو کی۔ حرا ارمان نے بتایا کہ وہ کئی سالوں سے اس پیشے کو بطور پروفیشن لے کر چل رہی ہیں اور اس دوران انہیں بھی کئی بار مشکلات پیش آئیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں تو اس پیشے کو کوئی تسلیم نہیں کرتا البتہ دنیا میں بہت پذیرائی ملتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں حرا ارمان نے بتایا کہ اُن کی ماہانہ آمدن تقریبا 30 سے چالیس لاکھ روپے بنتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کسی چھوٹے برانڈ کے ساتھ کام کرنے کے وہ دو لاکھ روپے لیتی ہیں۔

واضح رہے کہ حرا ارمان لاہور کی رہائشی اور انسٹاگرام پر اُن کے 8 لاکھ 26 ہزار فالوورز ہیں جبکہ وہ خود صرف 18 لوگوں کو فالو کرتی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انہوں نے بتایا کہ

پڑھیں:

سوشل میڈیا پر ارجن کپور کا مذاق اڑانے والوں کو ارسلان خان کا دوٹوک پیغام

کراچی: پاکستانی ماڈل و اداکار ارسلان خان نے بالی وڈ اسٹار ارجن کپور کی سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں ارسلان خان نے لکھا کہ انہیں دکھ ہوتا ہے جب وہ دیکھتے ہیں کہ ارجن کپور کی ہر پوسٹ پر لوگ منفی تبصرے کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا، "لوگ بھول گئے ہیں کہ ان تصاویر کے پیچھے بھی ایک انسان ہے"۔

 

 

ارسلان خان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص ردعمل نہیں دیتا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اسے فرق نہیں پڑتا۔ ہر کسی کی قسمت ایک جیسی نہیں ہوتی کہ وہ چمکے، اور اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار ارجن کپور کو اکثر سوشل میڈیا پر اداکاری نہ آنے اور فلموں کی کمی پر طنز و تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت: ماہانہ ایک کروڑ روپے کمانے والا موموز اسٹال
  • سوشل میڈیا ناقدین نے ڈاکٹر نبیہا کو رُلا دیا
  • پشاور: ‏شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ دولہے کو مہنگی پڑ گئی، ویڈیو وائرل
  • ای چالان سے متعلق سوشل میڈیا پیغامات، ٹریفک پولیس کی وضاحت آگئی
  • کترینہ سے ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ وکی کوشل کا حیران کن انکشاف
  • ڈاکٹر نبیہہ علی خان کی ’کرنج‘ ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردِعمل
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا و اساتذہ کے ساتھ نشست، پاک فوج کی قربانیوں اور سوشل میڈیا آگاہی پر گفتگو
  • کیا ہانیہ کے بعد میرب نے بھی عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت کی؟ گلوکار بھی بول پڑے
  • سوشل میڈیا پر ارجن کپور کا مذاق اڑانے والوں کو ارسلان خان کا دوٹوک پیغام