ایران میں حجاب نہ پہننے پر سخت سزاؤں کا امکان، عدالتی سربراہ کا بیان
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
ایران میں خواتین کے حجاب نہ پہننے پر سخت اقدامات نافذ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی نے کہا ہے کہ ملک میں سماجی بے قاعدگیوں سے نمٹنے کے لیے مزید سختی کی ضرورت ہے۔ انھوں نے حجاب قوانین پر عمل درآمد میں نرمی پر تشویش کا اظہار کیا اور عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ حجاب کی خلاف ورزی پر مؤثر اور سخت سزاؤں کا اطلاق کیا جائے۔
عدالتی سربراہ نے بتایا کہ اٹارنی جنرل اور تمام پراسیکیوٹرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر سماجی بے اعتدالیوں میں ملوث افراد اور ان کے ممکنہ بیرونی روابط کی نشاندہی کریں اور انہیں عدالت کے سامنے پیش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن ایران میں حجاب کی خلاف ورزی پر سزاؤں کو نرم کروانے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ معاشرت میں بے حیائی کو فروغ دیا جا سکے۔
تاحال ایرانی صدر یا حکومت کی جانب سے عدالتی سربراہ کے اس مطالبے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انھیں روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
یاد رہے کہ 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد ایران میں خواتین کے لیے عوامی مقامات پر سر ڈھانپنا اور ڈھیلے لباس پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا۔ تاہم نوجوان کرد لڑکی مہسا امینی کی تھانے میں مبینہ ہلاکت کے بعد ملک گیر احتجاج کے نتیجے میں حجاب پابندیوں پر کچھ نرمی دیکھی گئی تھی۔ ایران میں دوسری جانب اسرائیل اور امریکا کے لیے جاسوسی کے الزام میں درجنوں افراد کو بھی پھانسی کی سزا دی جا چکی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایران میں
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے ختم کرنے کا عدالتی حکم معطل کر دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے ختم کرنے کا عدالتی حکم معطل کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے سی ڈی اے ختم کرنے کا سنگل بینچ کا حکم معطل کر دیا۔
ڈویژن بینچ نے جسٹس محسن اختر کیانی کا حکم معطل کیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے تحریری حکم جاری کر دیا۔
عدالت نے 19 جون کا سی ڈی اے ختم کرنے کی حد تک فیصلہ معطل کیا ہے، سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل میں عدالت نے حکم معطل کیا۔
انٹرا کورٹ اپیل پر مزید سماعت عدالت نے دسمبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ سنگل بینچ جسٹس محسن اختر کیانی نے سی ڈی اے ختم کرنے کا پراسس شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران میں پانی کا بحران سنگین، تہران کے خالی ہونے کا خدشہ ایران میں پانی کا بحران سنگین، تہران کے خالی ہونے کا خدشہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کےالتوا کے معاملے پر فیصلہ محفوظ، چیف الیکشن کمشنر کے اہم ریمارکس علیمہ خان کے 10ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ستائیسویں آئینی ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ سے منظور کرایا جائے گا امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم، سینیٹ اور ایوان نمائندگان نے تاریخی بل منظور کر لیا آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد کل وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب،اہم فیصلے متوقعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم