جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے بند نہ ہوئے‘ شہدا کی تعداد 79 ہزار سے متجاوز
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے بند نہ ہوئے اور 8 اکتوبر 2023 سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 79ہزار سے اوپر چلی گئی ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں تباہ ہونے والی عمارتوں اور دیگر مقامات کے ملبے میں دبی فلسطینیوں کی لاشوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے مزید 15 فلسطینی قیدیوں کی میتیں فلسطینی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔ جواب میں حماس نے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کی، غزہ میں رہ جانے والے یرغمالیوں کی لاشوں کی تعداد 5 رہ گئی ہے۔ اس کے علاوہ لبنان پر بھی اسرائیل کے حملے جاری ہیں جس میں 3 افراد شہید ہوئے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حماس نے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کردی
حماس نے آج 8 نومبر کو ایک اور یرغمالی کی لاش آئی سی آر سی کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ لاش ممکنہ طور پر یرغمالی کی ہے اور اس کی شناخت کے لیے فرانزک ٹیسٹ جاری ہیں۔
یہ حوالگی اُس امریکی ثالثی معاہدے کی روشنی میں ہوئی ہے جو غزہ تنازعے کے تحت طے پایا تھا جس میں زندہ یرغمالیوں اور لاشوں کی واپسی کی شقیں شامل تھیں۔
اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ اس واپسی کے باوجود ابھی بھی متعدد یرغمالیوں کی لاشیں غزہ میں موجود ہیں جسے فور طور پر حوالے کیا جائے۔