برطانیہ‘ شہزادہ اینڈریو تمام تر شاہی نوازشات سے بھی محروم
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن: گزشتہ ماہ برطانوی بادشاہ چارلس نے سنگین الزامات کی زد میں آنے والے اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ اینڈریو سے پرنس کا خطاب واپس لے لیا تھا۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق شہزادہ اینڈریو کو حاصل تمام تر شاہی نوازشات بھی ضبط کرلی جائیں گی۔ رپورٹ کے مطابق شہزادہ اینڈریو سے منسوب تمام تر شاہی مراعات جن میں القابات، اعزازات اور سرکاری رہائش گاہ شامل ہیں باقاعدہ طور پر ضبط کرلینے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ شہزادہ اینڈریو خاتون سے زیادتی کے الزامات کے بعد گزشتہ ماہ کے آغاز میں ڈیوک آف یارک سمیت دیگر شاہی القابات سے دستبردار ہوگئے تھے، جو کہ اب وہ شہزادے کے لقب سے محروم ہونے کے بعد اینڈریو ماو¿نٹ بیٹن کہلائیں گے، جہاں وہ پرائیوٹ سینڈرنگھم اسٹیٹ میں منتقل ہو جائیں گے، جسے بادشاہ کی طرف سے نجی طور پر فنڈ کیا جائے گا۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ برطانوی شاہی محل کے بیان میں کہا گیا کہ بادشاہ کی تمام ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شہزادہ اینڈریو
پڑھیں:
کالعدم ٹی ایل پی کی جائیدادیں اوراثاثے منجمد کرنے کا حکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور:پنجاب حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے گرد قانونی شکنجہ مزید کستے ہوئے ٹی ایل پی کی تمام جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں ٹی ایل پی کے نام پر موجود تمام جائیدادوں اور اثاثوں کی تفصیلات جمع کر کے 15 نومبر تک محکمہ داخلہ کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
فیصلہ چیئرمین سب کیبنٹ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا جس کے بعد سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری ہائوسنگ، سیکرٹری کوآپریٹو اور دیگر متعلقہ محکموں کو باضابطہ ہدایات جاری کر دیں۔
واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا گیا تھا جس کے بعد اب اس کے تمام مالی و غیر مالی اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ عمل میں لایا جا رہا ہے۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar