تھانہ وارث خان کے علاقے ڈھوک الہٰی بخش میں کھانے کا بل ادا نہ کرنے پر تلخ کلامی کے بعد ملزمان کی فائرنگ سے ہوٹل کا ملازم زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زخمی شخص کی شناخت محمد رمضان کے نام سے ہوئی جس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ہوٹل کے ملازم رمضان نے عبیداللہ نامی گاہک سے کھانے کا بل ادا کرنے کا تقاضہ کیا جس پر تلخ کلامی ہوگئی۔ بعدازاں، ملزم عبیداللہ اپنے بھائی کے ہمراہ آیا اور فائرنگ شروع کر دی۔ ملزمان کی فائرنگ سے دو گولیاں ملازم کی ٹانگ پر لگیں جس کے باعث وہ زخمی ہوگیا۔ ملزمان جائے واردات سے فرار ہوگئے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

شیخ رشید نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں رکنیت بحالی کی درخواست جمع کرا دی

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں اپنی رکنیت بحالی کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرا دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ زندگی کا ایک عجوبہ کام جو مجھے بہت پہلے کرنا چاہئے تھا، اب کر رہا ہوں، مجھے بار کی رکنیت 50 سال پہلے حاصل کرنی چاہیے تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ سردار رازق کے چیمبر کے ذریعے ڈسٹرکٹ بار کی رکنیت کی بحالی کی درخواست کر رکھی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کی رکنیت بحال ہو گئی تو بار کی سیاست نہیں کروں گا، صرف اور صرف سردار رازق کے چیمبر میں بیٹھ کر پریکٹس کروں گا۔

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 6 زخمیوں سمیت 9 ڈاکو گرفتار
  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • شیخ رشید نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں رکنیت بحالی کی درخواست جمع کرا دی
  • سوات: گھر کی چھت اور ہوٹل کا کمرہ گرنے سے بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا