عدالتی حکم کی عدم تعمیل، علیمہ خان کے نویں بار ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ایک بار پھر جاری کردیے ہیں۔ یہ وارنٹ عدالت کی جانب سے نویں مرتبہ جاری کیے گئے ہیں۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف درج 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت علیمہ خان اور ان کے وکلا ایک بار پھر عدالت میں پیش نہیں ہوئے، تاہم مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان نے حاضری لگائی۔
عدالت نے علیمہ خان کی مسلسل عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور پولیس کو ہدایت کی کہ انہیں گرفتار کرکے 17 نومبر کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔
خیال رہے کہ علیمہ خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان پر توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ، کارکنان کو پرتشدد احتجاج پر اکسانے اور کارِ سرکار میں مداخلت جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ یہ مقدمہ گزشتہ سال تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہروں کے دوران درج کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: علیمہ خان
پڑھیں:
سنگجانی جلسہ کیس: عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم، شیخ وقاص کے وارنٹ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: انسدادِ دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ یہ حکم سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کے دوران جاری کیا گیا، جس کی صدارت اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔
عدالت نے ہدایت دی کہ دونوں رہنماؤں کے پاسپورٹ فوری طور پر بلاک کر کے اس حوالے سے جامع رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے تاکہ آئندہ سماعت میں پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔
اسی کیس میں عدالت نے پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما شیخ وقاص اکرم کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ہیں۔ جج نے حکم دیا کہ پولیس ملزمان کی حاضری یقینی بنائے تاکہ کیس کی کارروائی مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھ سکے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔