شامی صدر پہلے سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے‘ ٹرمپ سے آج ملاقات ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شام کے صدر احمد الشرع اہم دورے پر امریکا پہنچ گئے ہیں جہاں آج پیر کو ان کی صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوگی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق 1946ء میں آزادی حاصل کرنے کے بعد کسی بھی شامی صدر کا اس نوعیت کا یہ امریکا کا پہلا دورہ ہو گا۔صدر ٹرمپ کی مئی میں علاقائی دورے کے دوران احمد الشراع سے ریاض میں پہلی ملاقات ہوئی تھی۔شام کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی ٹام براک نے گزشتہ ماہ اس امید کا اظہار کیا تھا کہ دورہ کے دوران احمد الشراع داعش کے خلاف امریکی قیادت میں قائم بین لااقوامی اتحاد کا حصہ بننے کے لیے معاہدے پر دستخط کریں گے۔سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکا دمشق کے قریب فوجی اڈہ قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ ’انسانی امداد کو مربوط، اور شام اور اسرائیل کے درمیان پیش رفت کا مشاہدہ کیا جا سکے۔محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹامی پیگاٹ کا کہنا ہے کہ الشراع کی حکومت امریکا کے مطالبات پر عمل درآمد کر رہی ہے جن میں لاپتا امریکیوں کی تلاش اور ممکنہ کیمیائی ہتھیاروں کا خاتمہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ احمد الشراع کا نام فہرست سے خارج کرنے کے نتیجے میں ’علاقائی سلامتی اور استحکام کے ساتھ ساتھ ایک جامع، شام کے زیر قیادت اور شام کی ملکیت میں ہونے والے سیاسی عمل کو فروغ ملے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
4 لاکھ روپے ماہانہ ناکافی، سابقہ اہلیہ بھارتی کھلاڑی محمد شامی سے مزید نان نفقہ لینے عدالت پہنچ گئیں
بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو سپریم کورٹ آف انڈیا نے نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے یہ نوٹس شامی کی سابقہ اہلیہ حسین جہاں کی درخواست پر جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرتے ہوئے ماہانہ نان نفقے میں اضافے کی درخواست کی ہے۔
کلکتہ ہائی کورٹ نے بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو اپنی سابقہ اہلیہ کو ماہانہ 4 لاکھ بھارتی روپے نان نفقے کی مد میں ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ کورٹ نے حسین جہاں کے لیے ماہانہ 1.5 لاکھ روپے اور ان کی بیٹی کے لیے 2.5 لاکھ روپے بطور خرچ مقرر کیے تھے۔ تاہم، حسین جہاں کا مؤقف ہے کہ موجودہ رقم ان کے اخراجات کے لیے ناکافی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹر محمد شامی کی سابق اہلیہ پر قاتلانہ حملے کا الزام، ویڈیو وائرل
سپریم کورٹ نے معاملے پر ابتدائی سماعت کے دوران مغربی بنگال حکومت اور محمد شامی دونوں کو 4 ہفتوں کے اندر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے بعد کیس کی مزید سماعت ہوگی۔
یہ مقدمہ شامی اور حسین جہاں کے درمیان جاری طویل قانونی تنازع کا تسلسل ہے، جو 2018 سے جاری ہے۔ اس دوران حسن جہاں نے شامی پر گھریلو تشدد، جہیز کے مطالبے اور دیگر الزامات عائد کیے تھے، جن کی بنیاد پر ان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد شامی کو قتل کی دھمکی موصول، بھارتی کھلاڑی سے کتنا بھتہ مانگا گیا؟
ایک سابقہ انٹرویو میں جب محمد شامی سے ان کی شادی اور تنازعات سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’میں ماضی پر پچھتاتا نہیں۔ جو ہو گیا، سو ہو گیا۔ میں کسی کو الزام نہیں دیتا۔ میرا فوکس صرف کرکٹ پر ہے، تنازعات پر نہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی ذاتی زندگی کو غیر ضروری طور پر زیرِ بحث نہیں لانا چاہیے۔ ’یہ آپ کا کام ہے کہ حقائق تلاش کریں، مگر ہمیں بلاوجہ نشانہ نہ بنائیں۔ میں کرکٹ پر توجہ دیتا ہوں، تنازعات پر نہیں‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارتی کرکٹ ٹیم بھارتی کرکٹر محمد شامی محمد شامی طلاق