ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کانونٹ جیسس اینڈ میری، بیکن ہاؤس اور روٹس سکول سسٹم کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا، جس میں افواجِ پاکستان کے آپریشنل امور اور داخلی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر پرنسپل کانونٹ جیسس اینڈ میری سکول نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ نشست کے دوران طلبا اور اساتذہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ ہمیں آرمی سے بات چیت کا موقع ملا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں امن کی کوششیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا سے گفتگو

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے جو پاکستانی عوام کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ہمیں حقائق کو درست نقطہ نظر سے دیکھنے کی تلقین کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی کانونٹ جیسس اینڈ میری، بیکن ہاؤس اور روٹس سکول, طلباء و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
افواجِ پاکستان کے آپریشنل اُمور اور داخلی صورتحال پر
پرنسپل کانونٹ اسکول کا افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش۔ اساتذہ، طلبا کا اظہار خیال۔@alihamzaisb pic.

twitter.com/R8kt4es92n

— Media Talk (@mediatalk922) November 13, 2025

طلبا کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے پروپیگنڈا، گمراہ کن اور نقصان دہ معلومات کے بارے میں آگہی ملی۔ ہمیں میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبروں کی تحقیق کرنا اور سچائی جاننا ضروری ہے۔

مزید کہا کہ پاک فوج اور پاکستانی عوام نے مل کر بھارت کے خلاف مضبوط اتحاد قائم کیا ہے۔ ہم سمجھ چکے ہیں کہ کس طرح پاک فوج ملک کو دہشتگردی سے محفوظ رکھ رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ’بنیان المرصوص میں فتح، درحقیقت امن کی جیت ہے‘ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

اساتذہ نے بھی اس موقع پر کہا کہ آج ہم نے سیکھا کہ ازلی دشمن کے تزویراتی تکبر کا مقابلہ کیسے کیا جائے۔ ہم پاک فوج کو ان کے پختہ عزم اور بہادری پر سلام پیش کرتے ہیں۔

طلبا نے زور دیا کہ بطور ذمہ دار شہری سوشل میڈیا کے پروپیگنڈا سے خود کو بچانا ضروری ہے۔ اس نشست کے دوران طلبا اور اساتذہ نے پاک فوج کی قربانیوں اور بہادری کی تعریف کی اور اپنے قومی جذبے کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بیکن ہاؤس ڈی جی آئی ایس پی آر روٹس سکول سسٹم سوشل میڈیا آگاہی کانونٹ جیسس اینڈ میری، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بیکن ہاؤس ڈی جی آئی ایس پی آر روٹس سکول سسٹم سوشل میڈیا آگاہی کانونٹ جیسس اینڈ میری لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کانونٹ جیسس اینڈ میری ڈی جی آئی ایس پی آر کی قربانیوں اور اساتذہ سوشل میڈیا پاک فوج

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔

اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی