بھارت نے بنگلادیش سرحد پر فوجی تعیناتیاں بڑھانی شروع کردیں
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارت نے بنگلادیش سرحد پر فوجی تعیناتیوں میں اضافہ کرنا شروع کردیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے تین نئے مکمل فعال فوجی اڈے سیلیگوری کوریڈور کے قریب قائم کردیے ہیں، سلیگوری کوریڈور بھارت کے شمال مشرقی حصے کے لیے تنہا کنکشن ہے۔
سیلیگوری کوریڈور چکن نیک بھی کہلاتا ہے کیونکہ چوڑائی صرف 22 کلو میٹر ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس کا راستہ شمال میں نیپال، جنوب میں بنگلادیش، مشرق میں بھوٹان اور چین سے ملتا ہے، سیلیگوری کوریڈور بند ہوجائے تو بھارت کا شمال مشرقی علاقہ الگ ہوسکتا ہے۔
نئی فوجی تعیناتیوں کے ساتھ بھارتی فضائیہ نے گوہاٹی میں بڑی ایئر شو بھی کی جس کا مقصد مشرقی محاذ کی نگرانی اور فوری ردعمل کی صلاحیت بڑھانا بتایا گیا ہے۔
علاقائی ماہرین کے مطابق فوری خطرے کے ردعمل سے زیادہ طویل المدتی حکمت عملی ہے، چین کی جانب سے بنگلادیش میں اقتصادی اور دفاعی منصوبوں پر بھارت میں تشویش ہے۔
ٹی آر ٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بحریہ کے بنگلادیش کے دورے سے بھی بھارت پریشان دکھائی دیتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نیول چیف کی بنگلادیشی آرمی، نیوی اور فضائیہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں
ڈھاکا(ویب ڈیسک) نیول چیف کی بنگلادیشی آرمی، نیوی اور فضائیہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے بنگلادیش کا سرکاری دورہ مکمل کرلیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے بنگلادیش کے آرمی چیف اور چیف آف نیول اسٹاف سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے بنگلادیش کے چیف آف ایئر اسٹاف حسن محمود خان اور پرنسپل اسٹاف آفیسر آرمڈ فورسز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم کمرال حسن سے بھی ملاقات کی۔
ان ملاقاتوں میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں علاقائی بحری سلامتی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقاتوں میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک نے خطے میں امن و استحکام کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے نیشنل ڈیفنس کالج بنگلادیش کا بھی دورہ کیا، نیول چیف نے صدر این ڈی سی اور فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چٹاگانگ میں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کمانڈر چٹاگانگ سے ملاقات کی، نیول چیف نے کمانڈر بنگلادیش نیوی فلیٹ اور ایریا سپرنٹنڈنٹ ڈاک یارڈ سے بھی ملاقاتیں کیں۔