موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی اداروں کی تکنیکی معاونت درکار ہے، وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی اداروں سے مالی مدد کے ساتھ تکنیکی معاونت بھی درکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کاپ 30: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جاسنڈا آرڈن کے ہمراہ پاکستان پویلین کا افتتاح
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے برازیل میں جاری کاپ 30 کانفرنس سے ورچوئل خطاب میں کہا کہ پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہورہا ہے، تاہم ملک کو موسمیاتی چیلنجز جیسے مسائل کا سامنا ہے اور ان سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو ختم کرنے کے لیے عالمی سطح پر مربوط تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرین کلائمیٹ فنڈز سے پاکستان کی بہت سی توقعات وابستہ ہیں اور ان سے استفادہ کے لیے موجود رکاوٹیں دور کرنا ہوں گی۔ ملکی سطح پر ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان نے گرین سکوک بانڈ بھی جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافہ ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹیں ہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان بین الاقوامی اداروں سے مالی معاونت کے ساتھ ساتھ تکنیکی معاونت کا بھی خواہاں ہے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک کوشش کر رہے ہیں اور یہ مسئلہ پاکستان کی بقا سے جڑا ہوا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسحاق ڈار گرین کلائمیٹ فنڈ محمد اورنگزیب وزیرخزانہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار گرین کلائمیٹ فنڈ محمد اورنگزیب سے نمٹنے کے لیے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
سکھ یاتری خاتون کی پاکستانی شہری سے شادی، اداروں کی جانب سے تلاش کا سلسلہ جاری
بھارت سے تعلق رکھنے والی سکھ خاتون جو مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے پاکستان پہنچی تھی، نے اسلام قبول کرنے کے بعد نکاح کرلیا ہے، سیکیورٹی ادارے خاتون کی تلاش میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں: ’پاکستان جیسا پیار کہیں نہیں ملا‘، بابا گورونانک کی تقریبات میں شرکت کے بعد سکھ یاتریوں کی واپسی شروع
رپورٹس کے مطابق خاتون سربجیت کور 4 نومبر سے 13 نومبر تک مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے پاکستان آئی تھیں، تاہم وہ مقررہ تاریخ پر بھارت واپس نہیں گئیں۔
اطلاعات کے مطابق سکھ خاتون نے پاکستان میں اسلام قبول کیا اور اپنا نام تبدیل کرکے مس نور رکھ لیا ہے، اور پاکستانی شہری سے شادی کرلی ہے۔
رپورٹس کے مطابق مس نور نے 5 نومبر کو ناصر حسین ولد محمد طفیل، سکنہ نئی آبادی فاروق آباد، ضلع شیخوپورہ کے ساتھ نکاح کر لیا۔
حکام کے مطابق موجودہ صورت حال میں شادی شدہ جوڑا منظر عام سے غائب ہے، اور متعلقہ اداروں کی جانب سے ان کی تلاش جاری ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب پولیس کے اہلکار کا سریلی آواز میں عارفانہ کلام، سکھ یاتریوں کو رُلا دیا
بھارتی میڈیا کے مطابق 52 سالہ سربجیت کور پنجاب کے ضلع کپورتھلہ کی رہائشی ہیں، وہ اور دیگر سکھ زائرین 4 نومبر کو واہگہ، اٹاری بارڈر کراس کرکے پاکستان آئے تاکہ گرُو نانک دیو کے 555ویں جنم دن کی تقریب، پراکاش پرَو میں شرکت کر سکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تلاش جاری خاتون شادی سکھ یاتری سیکیورٹی ادارے وی نیوز