موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے بقا کا خطرہ بن چکی ہے؛ محمد اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی سطح پر سادہ اور تیز کلائمیٹ فنانسنگ تک رسائی کا مطالبہ کرتے ہوئےکہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیےبقا کا خطرہ بن چکی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے برازیل میں منعقدہ کوپ 30 کلائمیٹ فنانس ڈائیلاگ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے گرین کلائمیٹ فنڈ کے پیچیدہ طریقہ کار پر اظہار تشویش کیا اور پاکستان کی این ڈی سیز، نیشنل ایڈاپٹیشن پلان اور کلائمیٹ پراسپیرٹی پلان پر روشنی ڈالی۔
ان کا کہنا تھا کہ اب وقت عملدر آمد اور نتائج پر توجہ دینے کا ہے، فنڈ کو نقصانات کے عملی ادائیگیوں کا آغاز کرنا چاہیے۔ عالمی بینک کے پاکستان کے لیے 2 ارب ڈالر سالانہ پیکج میں سے ایک تہائی کلائمیٹ منصوبوں کے لیے ہے۔
وزیر خزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی مالیاتی اداروں کی معاونت کا اعتراف کیا اور کہا کہ پاکستان نئےکلائمیٹ فنانسنگ ذرائع کو متنوع بنا رہا ہے، ملک کے پہلے پانڈا بانڈ کا اجراء رواں سال کے آخر تک ہو جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ: اعزاز کا دفاع کرنیوالے محمد آصف ایونٹ سے باہر
آئی بی ایس ایف ورلڈاسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والے پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں مات کھا کر مقابلے سے باہر ہو گئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحا میں جاری آئی بی ایس عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے پانچویں دن تمام پاکستانی کھلاڑیوں کا سفر تمام ہوا۔ اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے کوشاں تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف کوارٹر فائنل میں پولینڈ کے مائیکل سزوبرکزی سے سخت مقابلے کے بعد 3-4 فریم سے ہار گئے۔محمد آصف نے پری کوارٹر فائنل میں انتہائی تجربے کار کھلاڑی ایران کے عامر سرکوش کو مات دی تھی۔
پاکستان کے اسجد اقبال بھی کوارٹر فائنل میں ناکامی سے دوچار ہوئے۔ان کو انگلینڈ کے ہاروی چینڈلر نے1-4 فریم سے زیر کیا۔ اسجد اقبال نے پری کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کے چائو ہون مان کو 1-4 سے شکست دی تھی۔
پاکستان کے عالمی انڈر 17 چیمپئن محمد حسنین اختر اور شاہد اقبال پہلے ہی چیمپئن شپ سے باہر ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ بھارت کے معروف کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپئن پنگٹ ایڈوانی بھی پہلے ہی راؤنڈ میں شکست سے ہمکنار ہوئے تھے۔