ملتان سلطانر کا پی ایس ایل میں سفر اختتام پذیر، پی سی بی نے کنٹریکٹ میں شامل نہیں کیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پی ایس ایل کے تازہ ترین کنٹریکٹ راؤنڈ میں ملتان سلطانز کو شامل نہیں کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے کراچی کنگز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز سمیت باقی 5 فرنچائزز کو کنٹریکٹس جاری کردیے ہیں، تاہم ملتان سلطانز کو نیا معاہدہ نہیں دیا گیا کیونکہ وہ پی سی بی کی کمپلائنس ضروریات پوری کرنے میں ناکام رہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں 2نئی ٹیموں کی شمولیت، پی سی بی نے درخواستیں طلب کرلیں
دیگر تمام فرنچائزز کو 25 فیصد اضافے کے ساتھ کنٹریکٹ آفر دی گئی اور انہیں دستخط کے لیے 10 دن کی مہلت دی گئی۔ ملتان سلطانز کو پی ایس ایل ویلیوایشن رپورٹ بھی نہیں بھیجی گئی، جس سے صورتحال مزید غیر واضح ہوگئی ہے۔ یہ پیش رفت اس پس منظر میں سامنے آئی ہے کہ ٹیم کے مالک علی ترین اور پی سی بی کے درمیان پہلے بھی اختلافات رہے ہیں۔
علی ترین اس سے قبل پی سی بی انتظامیہ پر تنقید کرتے رہے ہیں اور بورڈ کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس کو پھاڑ کر رد بھی کرچکے ہیں۔ اس سے پہلے فرنچائز نے چیئرمین پی سی بی کو خط لکھ کر معاملات کے حل کے لیے تجاویز بھی پیش کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز کے علی ترین کا پی سی بی کو دوٹوک جواب، لیگل نوٹس پھاڑ دیا
دوسری جانب پی سی بی نے پی ایس ایل کی 7ویں اور 8ویں ٹیم کی فروخت کے لیے ٹینڈر جاری کردیا ہے۔ خواہشمند خریدار 15 دسمبر تک اپنی تجاویز جمع کرا سکتے ہیں، جس کے بعد دونوں نئی ٹیموں کی نیلامی ہوگی۔
نئی فرنچائزز کے لیے ممکنہ شہروں میں حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی شامل ہیں۔ فرنچائز مالکان اپنی نئی ٹیم کے لیے کسی بھی شہر کا انتخاب کر سکیں گے، جس سے پی ایس ایل کا دائرہ ملک بھر میں مزید وسیع ہونے کی توقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پی ایس ایل پی سی بی کنٹریکٹ محسن نقوی ملتان سلطانز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل پی سی بی کنٹریکٹ محسن نقوی ملتان سلطانز ملتان سلطانز پی سی بی نے پی ایس ایل کے لیے
پڑھیں:
چیٹ جی پی ٹی کا نیا انقلابی فیچر کیا ہے؟
اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں گروپ چیٹ کا نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے ایک ہی چیٹ میں زیادہ سے زیادہ 20 افراد شامل ہو کر اے آئی اسسٹنٹ کے ساتھ مل کر گفتگو کرسکتے ہیں۔
یہ فیچر موبائل اور ویب دونوں پر دستیاب ہے، اور جاپان، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا اور تائیوان میں فری، گو، پلس اور پرو سبسکرپشن صارفین کے لیے فعال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’اپنے دوست کو کیسے قتل کروں؟‘، چیٹ جی پی ٹی سے مدد مانگنے پر نوجوان گرفتار
گروپ چیٹس میں لنک پر مبنی دعوت نامے، بلٹ ان پروفائل سیٹ اپ، اور جی پی ٹی فائیو پوائنٹ ون آٹو ریسپانسز شامل ہیں۔ ساتھ ہی سرچ، امیج اور فائل اپ لوڈز، امیج جنریشن اور ڈکٹیشن جیسی صلاحیتیں بھی دستیاب ہیں۔
گروپ چیٹس کا کام کرنے کا طریقہچیٹ جی پی ٹی گروپ چیٹس میں جی پی ٹی فائیو پوائنٹ ون آٹو کے ذریعے جواب دیتا ہے، جو پیغام اور صارف کے پلان (فری، گو، پلس، پرو) کے مطابق ماڈل منتخب کرتا ہے۔
چیٹ جی پی ٹی کے جوابات کے دوران سرچ، امیج اپ لوڈ، فائل اپ لوڈ، امیج جنریشن اور ڈکٹیشن کے فیچرز کام کرتے ہیں۔
ریٹ لمٹس صرف چیٹ جی پی ٹی کے جوابات پر لاگو ہوتے ہیں، صارفین کے بیچ کے پیغامات پر نہیں۔ ہر جواب اُس شخص کے ریٹ لمٹ سے منسلک ہوگا جس کو چیٹ جی پی ٹی جواب دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مالی مشکلات سے تنگ ہیں؟ جانیے چیٹ جی پی ٹی کیسے آپ کی مدد کرسکتا ہے
صارفین چیٹ جی پی ٹیؤ کو مینشن کرکے جواب کی درخواست کرسکتے ہیں۔ اسسٹنٹ کو بات چیت کے رویے سکھائے گئے ہیں تاکہ یہ سیاق و سباق کے مطابق فیصلہ کرے کہ کب بولے یا خاموش رہے۔ یہ ایموجیز سے بھی ردعمل دے سکتا ہے اور پروفائل فوٹوز کو ریفرنس کے طور پر استعمال کر کے ذاتی نوعیت کا مواد فراہم کر سکتا ہے۔
گروپ سیٹنگز اور کنٹرولزگروپ کے شرکا گروپ کا نام بدل سکتے ہیں، ممبرز کو شامل یا ہٹا سکتے ہیں، نوٹیفکیشنز کو میوٹ کر سکتے ہیں اور ہر گروپ کے لیے کسٹم انسٹرکشنز سیٹ کر سکتے ہیں جو چیٹ جی پی ٹی کے لہجے اور رویے کو متاثر کرتی ہیں۔
گروپ ہاسٹ ایک سے بیس افراد کو شیئر ایبل لنک کے ذریعے دعوت دے سکتا ہے، اور گروپ کا ہر ممبر وہ لنک دوبارہ شیئر کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی کو مؤثر مواد کے لیے انسانوں کی ضرورت پڑگئی
نئے شامل ہونے والے افراد مختصر پروفائل (نام، یوزر نیم، فوٹو) سیٹ کرنے کے لیے کہا جائے گا تاکہ دیگر ممبرز کے لیے واضح ہو کہ کون سا پیغام کس نے بھیجا۔
یہ اپ ڈیٹ چیٹ جی پی ٹی کو ایک عام ون آن ون چیٹ بوٹ سے آگے لے کر ایک مکمل سوشل کمیونیکیشن پلیٹ فارم میں تبدیل کر دیتا ہے، جہاں صارفین اے آئی اور انسان دونوں کے ساتھ مل کر کام کر سکیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اپڈیٹ اسسٹنٹ چیٹ جی پی ٹی سماجی رابطہ سوشل میڈیا ایپ گروپ چیٹ نیا فیچر