جسٹس امین الدین ملتان میں پیدا ہوئے، 84ء میں ایل ایل بی کیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان 1960ء میں ملتان میں پیدا ہوئے۔ یونیورسٹی لاء کالج ملتان سے 1984ء میں ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور اپنے والد خان صادق محمد احسن کے ماتحت پریکٹس شروع کی۔ 1987ء میں لاہور ہائیکورٹ اور 2001ء میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے۔ انہوں نے 2001ء میں ملتان میں ظفر لاء چیمبرز میں شمولیت اختیار کی اور 2011ء میں جج کے عہدے پر فائز ہونے تک قانونی فرم کے ساتھ کام کیا۔ 2019ء میں سپریم کورٹ کے جسٹس کے طور پر حلف اٹھایا۔ نومبر 2024ء میں سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کا سربراہ بنایا گیا۔ وہ سپریم کورٹ کے ججوں میں سنیارٹی میں چوتھے نمبر پر تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ کے
پڑھیں:
چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے لیے رجسٹرار کا تقرر کر دیا
جسٹس کے کے آغا کل وفاقی آئینی عدالت کے جج کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی، جس میں چیف جسٹس امین الدین خان حلف لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے جسٹس منصور شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کرلیے
اسی دوران چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے رجسٹرار کے تقرر کا بھی بڑا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حفیظ کو رجسٹرار آئینی عدالت مقرر کر دیا ہے جبکہ مظہر بھٹی کو سیکرٹری ٹو چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت تعینات کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جسٹس امین الدین خان چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت مقرر، صدر نے منظوری دیدی
یہ فیصلے عدالت کے انتظامی امور کو مضبوط بنانے اور آئینی عدالت کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں