پنجاب کی جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش پیدا کردی گئی، سہولیات میں بھی غیر معمولی اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
پنجاب میں جیل ریفارمز کے ایجنڈے پر عملی پیش رفت کے تحت سنٹرل جیل لاہور (کوٹ لکھپت) میں قیدیوں کے لیے 5 نئی ڈبل اسٹوری بیرکس تیار کر لی گئی ہیں۔
ان بیرکس کا افتتاح چیئرمین ٹاسک فورس رانا منان خان اور سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کیا، جبکہ آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن رومان بورانہ، ڈی آئی جی محسن رفیق اور سپرنٹنڈنٹ جیل اعجاز اصغر بھی موقع پر موجود تھے۔
2 ہزار قیدیوں کے لیے اضافی جگہنئی تعمیر شدہ بیرکس میں مجموعی طور پر 2 ہزار قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش پیدا ہو گئی ہے، جو جیلوں میں بڑھتی ہوئی گنجائش کے مسئلے سے نمٹنے کی ایک اہم کوشش ہے۔
قیدیوں کے مسائل اور فلاح پر خصوصی توجہافتتاح کے موقع پر چیئرمین ٹاسک فورس اور سیکرٹری داخلہ نے بیرکس میں موجود اسیران سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔
غریب قیدیوں کیلئے مفت لیگل ایڈ فراہم کرنے کا اعلانموسم سرما کے پیش نظر تمام بیرکس میں گرم کمبل کی فراہمی کی ہدایت کی گئی۔ جبکہ جیل سائیکالوجسٹ کو ذہنی بیماریوں کے شکار قیدیوں کی باقاعدہ کاؤنسلنگ کی ہدایت کی گئی۔ علاوہ ازیں نئی بیرکس کے نزدیک پی سی او بوتھ اور میڈیکل سہولیات مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
افتتاح کے موقع پر چیئرمین ٹاسک فورس، سیکرٹری داخلہ اور دیگر افسران نے بیرکس کے احاطے میں پودے بھی لگائے۔
جیل ریفارمز پر تیز رفتار عملدرآمدرانا منان خان کے مطابق پنجاب بھر میں جیل اصلاحات پر تیزی سے عمل ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق جیلوں کو ’اصلاحی مراکز ‘ میں بدلا جا رہا ہے جہاں اسیران کی تربیت، بحالی اور ہنرمندی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب کی مختلف جیلوں میں کارپٹ، ٹف ٹائل، فرنیچر، صابن، فینائل، ایل ای ڈی بلب، جوتے، دستانے، فٹ بال، کپڑے اور ٹرنک اعلیٰ معیار پر تیار کیے جا رہے ہیں۔ بہتر مارکیٹنگ کے ذریعے ان مصنوعات کو قیدیوں کی مالی معاونت کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
’ملاقات ایپ‘سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے بتایا کہ محکمہ داخلہ نے قیدیوں سے ملاقات کے لیے ’ملاقات ایپ‘ متعارف کروا دی ہے، جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے ملاقات کی ایڈوانس بکنگ کرا سکتے ہیں۔ اب تک 850 سے زائد افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ ایڈوانس بکنگ کی سہولت پنجاب کی تمام جیلوں میں دستیاب ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جیلوں کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے دنیا کے جدید ترین آلات نصب کیے جا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی صوبہ پنجاب کی جیلیں.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی صوبہ پنجاب کی جیلیں سیکرٹری داخلہ جیلوں میں قیدیوں کی پنجاب کی کے لیے
پڑھیں:
اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، انڈیکس 160,000 کی سطح عبور کرگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز خریداری کا سلسلہ جاری رہا۔
بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں انٹر ڈے ٹریڈنگ کے دوران تقریباً 2,500 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دوپہر 1:50 بجے کے قریب کے ایس ای-100 انڈیکس 160,649.61 پوائنٹس پر موجود تھا، جو 2,465.67 پوائنٹس یعنی 1.56 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں بحالی، انڈیکس میں 1500 پوائنٹس اضافہ
اہم شعبوں میں وسیع پیمانے پر خریداری دیکھی گئی، جن میں آٹو موبائل اسمبلی، سیمنٹ، کمرشل بینک، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنری شامل ہیں۔
https://Twitter.com/investifypk/status/1988864423373517095
وزنی شیئرز جیسے حبکو، اے آر ایل، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، ڈی جی کے سی، ایچ بی ایل، ایم سی بی، ایم ای بی ایل اور یو بی ایل سبز زون میں ٹریڈ ہوئے۔
ایک اہم پیش رفت کے طور پر، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اپنے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 8 دسمبر کو طلب کیا ہے، جس میں پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟
گزشتہ روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پچھلے سیشن میں شدید مندی کے بعد معمولی ریکوری دکھائی۔
کے ایس ای 100 انڈیکس 313.44 پوائنٹس یعنی 0.20 فیصد اضافے کے ساتھ 158,183.95 پر بند ہوا۔
عالمی سطح پر، جمعرات کے روز اسٹاک مارکیٹس اور سونا مستحکم رہے کیونکہ امریکی کانگریس نے تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے ووٹ دیا۔
سرمایہ کار اب امریکی معاشی ڈیٹا کے اجرا کے منتظر ہیں تاکہ شرحِ سود کے امکانات کا اندازہ لگا سکیں، امریکی اسٹاک فیوچرز میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں: سیاسی ہلچل اسٹاک ایکسچینج پر بھاری، انڈیکس میں 2,600 پوائنٹس کی کمی
جاپان کا نکی انڈیکس 0.5 فیصد بڑھا جبکہ ٹوپکس انڈیکس تقریباً 1 فیصد اضافے کے ساتھ نئی بلندی پر پہنچ گیا، کیونکہ سرمایہ کاروں نے مصنوعی ذہانت سے متعلق حصص فروخت کر کے دیگر شعبوں میں سرمایہ منتقل کیا۔
رات کے دوران سونے کی قیمت 4,200 ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی، جبکہ بانڈز میں معمولی بہتری نے امریکی 10 سالہ ییلڈ کو 4.067 فیصد پر پہنچا دیا۔
ہانگ کانگ کا ہینگ سنگ انڈیکس ایک ماہ کی بلند ترین سطح سے معمولی نیچے آیا، جبکہ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا۔
امریکی مارکیٹس میں ڈاؤ جونز نے نئی بلند ترین سطح چھوئی، جب کہ ٹیکنالوجی پر مبنی نیسڈیک انڈیکس میں معمولی کمی دیکھی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اضافہ انڈیکس ایگزیکٹو بورڈ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ پاکستان پاکستان اسٹاک ایکسچینج ریکوری شیئرز مندی یو بی ایل