سینٹرل جیل لاہور میں قیدیوں کیلئے نئی ڈبل سٹوری بیرکس تیار
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کی 5 نئی ڈبل اسٹوری بیرکس تیار کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیرمین ٹاسک فورس رانا منان خان اور سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے نئی بیرکس کا افتتاح کیا۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا کہ کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کی 5 نئی ڈبل اسٹوری بیرکس تیار کی گئی ہیں۔ نئی بیرکس میں 2 ہزار قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش موجود ہے۔
چیرمین ٹاسک فورس اور سیکرٹری داخلہ نے نئی بیرکس میں موجود اسیران سے گفتگو کی اور انکے مسائل جانے۔ ایسے تمام اسیران کو مفت لیگل ایڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی جو خود وکیل کی فیس ادا نہیں کر سکتے۔
سیکرٹری داخلہ نے ہدایت دیں کہ اسیران کو تمام بیرکس میں موسم کی مناسبت سے گرم کمبل فراہم کیے جائیں۔ جیل سائیکالوجسٹ ذہنی امراض کے شکار اسیران سے متواتر رابطہ رکھیں اور کاؤنسلنگ کریں۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نے بتایا کہ اب تک 850 سے زائد شہریوں نے ملاقات ایپ کے ذریعے پنجاب کی جیلوں میں اپنے عزیزوں سے ملاقات کی۔ ملاقات ایپ کے ذریعے ایڈوانس آن لائن بکنگ کی سہولت پنجاب کی تمام جیلوں میں دستیاب ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیکرٹری داخلہ
پڑھیں:
لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کا اجرا
لاہور: بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی. لاہور میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پنجاب نے لاہورکی یونین کونسل کی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کردی.فہرست کےمطابق لاہور کو نو ٹاؤن میں تقسیم کیا گیا جس میں راوی ٹاؤن 52، شالیمار میں 72، واہگہ ٹاؤن میں 25 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں۔ماڈل ٹاؤن میں 77، نشتر ٹاؤن میں 40، صدر کینٹ میں 29 یونین کونسل بنائی گئیں، رائے ونڈ سٹی میں 32، لاہور سٹی میں 69 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 37 یونینز بنائی گئیں۔شہری 23 جون تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائرکرسکتے ہیں. 24 جولائی تک اعتراضات پر فیصلہ سنایا جائےگا. تمام حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 10اگست 2026 کو جاری ہوگی۔