اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ جون2025کے اختتام پر پا کستان کا سر کاری قرضہ 80اعشاریہ5ٹر یلین روپے تھا، تاہم فسکل رسپانسلبٹی اینڈ ڈیٹ لمیتیشن ایکٹ (FRDLA) کی تعریف کے تحت یہ قرضہ 73اعشاریہ دو ٹریلین روپے تھا۔ 2025کے دوارن کل سر کاری قرضے میں9.3 ٹر یلین روپے کا اضافہ ہواجو یومیہ 25اعشاریہ 4ارب روپے بنتا ہےبیرونی اور اندرونی قرضوں کا بوجھ کو کم کرنے کیلئے مالیاتی نظم وضبط کو مضبوط بنا نے کے پالیسی اقدامات کر ر ہے ہیں۔تاہم فسکل رسپانسلبٹی اینڈ ڈیٹ لمیتیشن ایکٹ کی تعریف کے تحت2025میں8اعشاریہ دو ٹریلین روپے کا اضافہ ہوا جو یومیہ 22اعشاریہ تین ارب روپے بنتا ہے،ا س اضافے سے نمٹنے کیلئے حکومت نے کئی اقدامات کئے،یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں نے تحر یری جواب میں بتائی جبکہ وزیر مملکت خزانہ و ریونیو بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقہ ہمارے سر کا تاج ہے، وہ اپنی بساط سے بڑھ کر ٹیکس ادا کرتے ہیں، ٹیکس نیٹ کی وسعت کیلئے حکومت کوشاں ہے

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان کمپنیوں سے لین دین کرنے والے غیر ملکی مالیاتی ادارے اور افراد بھی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خزانہ نے ایران سے متعلق نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، چار ایرانی شہریوں اور چار کرپٹو ایکسچینجز پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان کمپنیوں سے لین دین کرنے والے غیر ملکی مالیاتی ادارے اور افراد بھی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔ دوسری طرف ایرانی خبر ایجنسی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کے مجوزہ حتمی منصوبے پر اب تک کوئی جواب نہیں بھیجا ہے۔

مہر نیوز کی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی مجوزہ منصوبے پر ایران میں بات چیت جاری ہے، امریکی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایرانی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی کے تجربات کی بنیاد پر، ایران ٹھوس اور حقیقی فوائد حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
  • سرمایہ کاری نہیں قرضے ترجیح کب تک
  • کفایت شعاری اقدامات، حکومت نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی
  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
  • گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • 27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • چیزیئس سے 40 لاکھ روپے کی ریکوری، فروخت کے اعداد و شمار میں فرق سامنے آگیا