آرمی ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ سے بھی منظور،گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251115-01-15
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ اجلاس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل2025ء کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، جے یو آئی (ف) کے رکن کامران مرتضیٰ نے بل کی مخالفت کی۔ سینیٹ اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کی اور اہم قانون سازی کا عمل مکمل کیا۔ ڈپٹی وزیراعظم اسحق ڈار نے بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد قوانین میں ترمیم کی ضرورت تھی۔ جے یو آئی (ف) کے رکن کامران مرتضیٰ نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کو کمیٹی میں بھجوایا جائے۔ پی ٹی آئی کے رکن ہمایوں مہمند نے بھی بل کمیٹی کے بھجوانے کا مطالبہ کیا۔ پاکستان ائر فورس ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ پاکستان ائر فورس ایکٹ ترمیمی بل 2025 میں اہم تبدیلیاں کی گئیں۔ پاکستان ائر فورس ایکٹ 1953ء میں سے سیکشن 10 ڈی، 10 ای اور 10 ایف حذف کرنے کی ترمیم منظور کر لی گئی۔ سیکشن 202 میں ترمیم چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے الفاظ حذف کرنے کی ترمیم بھی منظور کی گئی۔ پاکستان نیوی ایکٹ ترمیمی بل 2025ء وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں سے آرٹیکل 191اے اور آئینی بینچز کے الفاظ کو حذف کرنے کی ترمیم منظور کی گئی۔ سینیٹر شیریں رحمان کی طرف سے نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی بل 2025 ء ترمیمی بل پر اعتراض کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جو ترامیم کمیٹی نے پاس کیں یہ وہ بل نہیں ہے، نہ ہی کمیٹی نے اتنی ترامیم پاس کی ہیں، یہ بل واپس کمیٹی میں بھیجا جائے تا کہ ہم دیکھ سکیں کہ یہ ترامیم کہاں سے آئی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے اراکین نے ایوان میں احتجاج کرتے ہوئے دھوکا دھوکا کے نعرے لگائے۔نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی بل 2025 ء پیپلز پارٹی کے اعتراض کے بعد ڈیفر کر دیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایکٹ ترمیمی بل
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔