آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2025 سینیٹ سے منظور
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
سینیٹ کے اجلاس میں جمعہ کے روز آرمی ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا گیا، جو بعد ازاں اکثریتی رائے سے منظور بھی کر لیا گیا۔
بل سینیٹر اسحاق ڈار نے ایوان میں پیش کیا، جن کے مطابق پاکستان آرمی ایکٹ 1952 سمیت پاک نیوی اور پاک فضائیہ کے ایکٹس میں بھی ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایوان پہلے ہی 27ویں آئینی ترمیم منظور کر چکا ہے، جس کے بعد عسکری ایکٹس میں تکنیکی ترامیم ناگزیر تھیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ ترامیم آئینی نہیں بلکہ اداروں کے اندرونی قوانین میں بہتری کے لیے کی جا رہی ہیں۔
اجلاس کے دوران سینیٹر کامران مرتضیٰ اور سینیٹر ہمایوں مہمند نے اپنی مجوزہ ترامیم متعلقہ کمیٹی کو بھیجنے کی درخواست کی۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پیش کردہ تبدیلیاں آئینی نوعیت کی نہیں بلکہ آرمی ایکٹ کے اندرونی معاملات کو بہتر بنانے سے متعلق ہیں، اس لیے ان پر مزید بہتری کے لیے کام جاری رکھا جائے گا۔
ایوان نے بحث کے بعد آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری دے دی، جس کے ساتھ پاک فوج، نیوی اور فضائیہ کے ایکٹس میں ترمیم کا عمل آگے بڑھا دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آرمی ایکٹ ترمیمی بل چیئرمین سینیٹ سینیٹ یوسف رضا گیلانی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا رمی ایکٹ چیئرمین سینیٹ سینیٹ یوسف رضا گیلانی ایکٹ ترمیمی بل آرمی ایکٹ
پڑھیں:
آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لئے آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا
اسلام آباد (نیوزڈیسک) آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لئے آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کیلئے سینیٹ میں پیش کریں گے، اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
ایجنڈے کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف پاکستان ایئر فورس ایکٹ ترمیمی بل بھی منظوری کیلئے پیش کریں گے، پاکستان نیوی آرڈیننس ترمیمی بل بھی منظوری کیلئے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی منظوری کیلئے پیش کریں گے۔
قومی اسمبلی نے تمام بل گزشتہ روز منظور کئے، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس موقع پر اتحادیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد آرمی ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی ہے، ایکٹ کے مطابق آرمی چیف کا بطور چیف آف ڈیفنس فورسز نیا نوٹیفکیشن جاری ہو گا، نئے نوٹیفکیشن کے بعد آرمی چیف کی مدت دوبارہ سے شروع ہوگی۔
آرمی ایکٹ میں کہا گیا کہ آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس پاک فوج کے تمام شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ اور انضمام کریں گے، وزیراعظم آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس کی سفارش پر کمانڈر نیشنل سٹریٹیجک کمانڈ تعینات کریں گے۔
آرمی ایکٹ کے مطابق کمانڈر نیشنل سٹریٹیجک کمانڈ کی مدت ملازمت 3 سال ہو گی، کمانڈر نیشنل سٹریٹیجک کمانڈ کو 3 سال کیلئے دوبارہ تعینات کیا جا سکے گا۔
آرمی ایکٹ میں کہا گیا ہے کہ 27 نومبر سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم ہو جائے گا۔