یکم سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے یکم تاریخ سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی پر پابندی لگادی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت کے پی کے حکومت نے یکم تاریخ سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی ہے۔
محکمہ خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر کی آخری تاریخوں میں ادائیگیاں کی گئیں، جس سے مشکلات کا سامنا رہا، لہٰذا تنخواہیں اور پنشنز ہر ماہ کی یکم کو جاری کی جائیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان
پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے علماء کرام نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں محکمہ صحت خیبر پی کے نے یونیسیف کے تعاون سے متحدہ علماء بورڈ خیبر پی کے اور تنظیمات المدارس خیبر پی کے کے اشتراک سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے موضوع پر ایک اہم مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء کرام نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد علماء کرام اور محکمہ صحت کے درمیان اعتماد، تعاون اور مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا تھا تاکہ خواتین اور بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اجلاس کے دوران علماء کرام نے اس اقدام کو سراہا اور کئی اہم سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے ویکسین کے اجزاء، حفاظت اور تیاری کے بارے میں واضح معلومات فراہم کرنے، سوشل میڈیا، ٹی وی، ریڈیو، جمعہ کے خطبات، بل بورڈز، ہسپتالوں اور دیگر ذرائع سے بھرپور آگاہی مہم چلانے، علماء اور ماہر ڈاکٹروں کی مشاورت سے مشترکہ فتویٰ جاری کرنے، کینسر کے ماہرین اور علماء کے درمیان مسلسل رابطہ رکھنے، تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلنے، بچیوں کی رازداری اور پردے کا مکمل خیال رکھنے اور محکمہ صحت کی قیادت میں آگاہی مہم کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔