Daily Mumtaz:
2025-11-15@18:46:33 GMT

صنم ماروی کا پروگرام فیس سے متعلق حیران کن انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT

صنم ماروی کا پروگرام فیس سے متعلق حیران کن انکشاف

معروف لوک اور صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ آج کل ایک میوزیکل پروگرام یا شادی کی تقریب کے لیے نئی آلٹو کار جتنی رقم، یعنی تقریباً 25 لاکھ روپے معاوضہ لیتی ہیں۔
’سنو نیوز‘ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے صنم ماروی نے اپنی ابتدا، سخت جدوجہد اور موجودہ مصروفیات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں حالات آسان نہیں تھے، کئی بار مایوسی ہوئی مگر مسلسل محنت نے انہیں آج اس مقام تک پہنچایا۔
گلوکارہ نے اپنی پہلی کمائی کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ بڑے میوزک پروگرام سے انہیں 27 ہزار روپے ملے تھے، جو اس وقت ان کے لیے بہت بڑی رقم تھی۔ اسی رقم سے انہوں نے اپنی والدہ کے لیے ٹی وی، واشنگ مشین، بستر اور گھر کی دوسری ضروری چیزیں خریدیں—اور پھر بھی پیسے بچ گئے۔
انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ “پہلے پیسوں میں بہت برکت ہوتی تھی، کم پیسوں میں بھی بہت کچھ آ جاتا تھا، اب ایسا بالکل نہیں۔”
صنم ماروی نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کو بھی یہی سکھاتی ہیں کہ ناکامی سے گھبرانا نہیں چاہیے بلکہ مسلسل کوشش جاری رکھنی چاہیے، کیونکہ محنت کا پھل ہمیشہ ملتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ آج کل کنسرٹس اور شادیوں میں ان کی فیس مختلف ہوتی ہے، لیکن عام طور پر تقریبات کا معاوضہ 25 لاکھ روپے تک وصول کرتی ہیں۔
گلوکارہ کی اس گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے حیرانی کا اظہار کیا، کچھ نے ان کی فیس کو زیادہ قرار دیا جبکہ کچھ نے ان کی گلوکاری پر بھی سوال اٹھا دیے۔ تاہم، صنم ماروی کے مطابق یہ سب ان کی برسوں کی محنت اور مقام کا نتیجہ ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: صنم ماروی انہوں نے

پڑھیں:

حکومت سندھ کا سرکاری گاڑیوں کے ای چالان سے متعلق بڑا فیصلہ

سرکاری گاڑیوں کے ای چالان افسران کو اپنی جیب سے ادا کرنے ہوں گے۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا چیف سیکریٹری کی جانب سے تمام سرکاری محکموں کو دی گئی ہدایات کے مطابق  ای چالان افسران کو اپنی جیب سے ادا کرنے ہوں گے۔

حکمنامے کے مطابق سیٹ بیلٹ، کالے شیشے، سگنل توڑنے اور چلتی گاڑی میں موبائیل کا استعمال پر چالان ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • خوبرو سوشل میڈیا انفلوئنسر کی ماہانہ آمدن جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
  • ٹوئنکل کھنہ اور کاجول کے ماضی کا حیران کن انکشاف، شادی سے قبل ایک ہی شخص سے تعلقات
  • حکومت سندھ کا سرکاری گاڑیوں کے ای چالان سے متعلق بڑا فیصلہ
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کے متعلق ، برطانوی جریدہ کے بڑے انکشاف
  • سیاسی جج قومی قیادت کی تضحیک کرکے اپنی فیملیز کو یہ تماشا دکھاتے تھے، خواجہ آصف کی تنقید
  • عوام سے گھوڑوں کیطرح کام کی توقع، جاپانی وزیراعظم خود کتنے گھنٹے سوتی ہیں؟ حیران کن انکشاف
  • کترینہ سے ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ وکی کوشل کا حیران کن انکشاف
  • ثانیہ کو بہت مشکل وقت میں دیکھا، انہیں پینِک اٹیک بھی ہوئے: فرح خان کا انکشاف
  • امریکا کی ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرام سے متعلق 32 افراد اور اداروں پر پابندیاں