بھارت کا حیرت انگیز گاؤں: جہاں افریقہ کی جھلک بھی ہے اور پان گٹکا کا شوق بھی
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
بھارتی ریاست گجرات میں ایک ایسا گاؤں موجود ہے جو اپنی انوکھی آبادی اور حیران کن تاریخ کی وجہ سے خاص توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ حمبور نامی اس گاؤں میں بسنے والے لوگوں کو دیکھ کر اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ وہ گجراتی یا بھارتی ہیں—کیونکہ یہاں 80 فیصد آبادی افریقی نژاد ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ لوگ نائیجیریا، گھانا، کینیا اور دیگر افریقی ممالک سے تقریباً 25 سال قبل روزگار کی تلاش میں گجرات پہنچے تھے۔ وقت گزرتا گیا، روزگار ملا، گھر بس گئے اور آج وہ مکمل طور پر اسی سرزمین کے باشندے بن چکے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سیاہ فام، گھنگریالے بالوں والے لوگ اب مقامی گجراتیوں کی طرح پان اور گٹکا کھانے کے بھی شوقین ہو گئے ہیں۔ بہت سے افراد نہ صرف فر فر ہندی بولتے ہیں بلکہ مقامی ثقافت میں اس طرح گھل مل چکے ہیں کہ پہلی نظر میں غیر ملکی لگتے ہی نہیں۔
ان میں سے بیشتر نے قانونی دستاویزات بھی بنوا لی ہیں اور چھوٹے کاروبار یا محنت مزدوری کے ذریعے اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔
حمبور کا یہ منفرد امتزاج بھارت کی ان کم جگہوں میں سے ایک ہے جہاں مختلف خطوں، رنگوں اور ثقافتوں کے لوگ ایک ہی کمیونٹی بن کر زندگی گزار رہے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جی 20 سربراہ اجلاس: بڑی عالمی شخصیات کی شرکت سے معذرت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دنیا کے اہم رہنماؤں نے جنوبی افریقہ میں ہونے والے جی20 سربراہ اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹوں کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ 22 نومبر کو جوہانسبرگ میں ہونے والے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اشارہ دیا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر اجلاس میں نہیں جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ انہیں ’’جنوبی افریقہ سے بہت سے مسائل‘‘ ہیں۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی شرکت سے انکار کردیا ہے۔ جنوبی افریقہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کا رکن ہے، جس نے یوکرینی بچوں کے اغوا کے الزام میں پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، جس کے باعث ان کا سفر ممکن نہیں ہو سکا۔