data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایڈن گارڈنز میں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن ایک متنازع واقعے نے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو مشکلات میں ڈال دیا۔ معاملہ اسی وقت سامنے آیا جب جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے بمراہ کی ایک گیند پر ایل بی ڈبلیو کی اپیل کا سامنا کیا۔ گیند باووما کے پیڈ سے لگی لیکن امپائر نے فیصلہ ناٹ آؤٹ دیا، جس پر بمراہ نے پرزور اپیل کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں دیکھا گیا کہ فیصلہ مسترد ہونے کے بعد بمراہ اور ان کے ساتھی کھلاڑی ڈی آر ایس لینے یا نہ لینے پر بحث کر رہے تھے۔ اسی دوران اسٹمپ مائیک پر بمراہ کی آواز ریکارڈ ہوئی، جس میں وہ مبینہ طور پر باووما کے قد پر طنز کرتے ہوئے کہتے سنے گئے کہ “بونا بھی ہے” اور ساتھ ہی گالی بھی دی۔ وکٹ کیپر رشبھ پنت نے بھی اسی گفتگو کو دہراتے ہوئے اپنی آواز دی، جس سے یہ کلپ مزید وائرل ہوگیا اور کرکٹ شائقین کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا۔

یہ واقعہ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.

1.4 کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، جسے لیول 1 کا جرم سمجھا جاتا ہے۔ اس کے تحت کھلاڑی کو سرزنش، میچ فیس کا 50 فیصد تک جرمانہ یا ایک یا دو ڈی میرٹ پوائنٹس دیے جا سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ بمراہ کو حال ہی میں پاکستان کے خلاف ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھی ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔

آئی سی سی کے قوانین کے مطابق اگر کوئی کھلاڑی 24 ماہ کے اندر چار یا اس سے زیادہ ڈی میرٹ پوائنٹس حاصل کر لیتا ہے تو یہ پوائنٹس معطلی پوائنٹس میں تبدیل ہو جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں ایک ٹیسٹ میچ یا دو ون ڈے/ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے پر پابندی عائد ہو سکتی ہے۔

یہ واقعہ نہ صرف بمراہ کے لیے بلکہ بھارتی ٹیم کے لیے بھی چیلنج بن سکتا ہے، کیونکہ آئی سی سی کی نظر میں مسلسل خلاف ورزیوں کا اثر براہِ راست کھیل اور ٹیم کی پوزیشن پر پڑ سکتا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بہار الیکشن کے ایگزٹ پولز کے نتائج جاری، کس کی کامیابی کے امکانات زیادہ؟

بھارتی ریاست بہار کے اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے منگل کی شام جاری ہونے والے ایگزٹ پولز کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی اور جنتا دل یونائیٹڈ کی قیادت میں قائم نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کو واضح برتری حاصل ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

جے ڈی یو اور بی جے پی کیمپ میں ایگزٹ پول نتائج پر خوشی کی لہر ہے، جبکہ مہاگٹھ بندھن یعنی گرینڈ الائنس کو کافی پیچھے دکھایا گیا ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے ان نتائج کو مسترد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست بہار میں پہلے مرحلے کے انتخابات کے دوران ریکارڈ ٹرن آؤٹ

سروے کے ذمہ دار مختلف اداروں کے مطابق، 243 رکنی اسمبلی میں این ڈی اے کو 130 سے 209 نشستیں ملنے کا امکان ہے، جو حکومت سازی کے لیے درکار سادہ اکثریت سے کہیں زیادہ ہیں۔

دوسری جانب راشٹریہ جنتا دل یعنی آر جے ڈی، کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں پر مشتمل مہاگٹھ بندھن کو 70 سے 102 نشستوں تک محدود دکھایا گیا ہے۔

انتخابی ماہر پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی کو، جسے بعض تجزیہ کار ممکنہ ’اسپوائلر‘ قرار دے رہے تھے، محض 0 سے 5 نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ہریانہ انتخابات: ٹھپے پہ ٹھپہ لگانے کے الزام پر برازیلی ماڈل کا جواب

ایگزٹ پول نتائج حتمی نہیں ہوتے، اصل نتائج 14 نومبر کو گنتی کے دوران ظاہر ہوں گے، جب ریاست کے تمام 38 اضلاع میں سخت سیکیورٹی کے درمیان صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی۔

ووٹنگ کی شرح

انتخابات 2 مرحلوں میں مکمل ہوئے، الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق مجموعی ووٹنگ ٹرن آؤٹ 66.91 فیصد رہا، جو ریاستی تاریخ کی سب سے بلند شرح ہے۔

پہلے مرحلے میں 6 نومبر کو 65.08 فیصد ووٹ ڈالے گئے، جبکہ دوسرے مرحلے میں 11 نومبر کو 68.67 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔

نشستوں کی تقسیم

243 نشستوں میں سے این ڈی اے میں بی جے پی اور جے ڈی یو 101 ایک سو ایک نشستوں پر میدان میں ہیں، ایل جے پی (رام ولاس) 29، جبکہ ایچ اے ایم (ایس) اور آر ایل ایم 6 چھ نشستوں پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔

مہاگٹھ بندھن کی جانب سے آر جے ڈی 143، کانگریس 61، سی پی آئی 9، سی پی آئی (ایم) 4، سی پی آئی (ایم-ایل) 20 اور وی آئی پی 15 نشستوں پر امیدوار کھڑے کیے گئے ہیں۔

243 رکنی ایوان میں 122 نشستوں پر اکثریت حاصل کرنے والی جماعت یا اتحاد حکومت بنائے گا۔ یہ انتخاب اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ آیا نتیش کمار کی این ڈی اے اقتدار میں برقرار رہتی ہے یا تیجسوی یادو کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد حکومت سنبھالتا ہے۔

ایگزٹ پول کیا ہے؟

ایگزٹ پول ایک ایسا سروے ہوتا ہے جو ووٹ ڈالنے کے بعد رائے دہندگان سے پوچھ کر تیار کیا جاتا ہے تاکہ ان کی سیاسی ترجیحات اور ممکنہ نتائج کا اندازہ لگایا جا سکے۔

یہ ہمیشہ درست نہیں ہوتے، مگر ووٹر کے رجحانات اور انتخابی جھکاؤ کی جھلک پیش کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

الیکشن کمیشن آف انڈیا ایگزٹ پول این ڈی اے بھارتی ریاست بہار حکومت سازی سادہ اکثریت مہاگٹھ بندھن ووٹ

متعلقہ مضامین

  • بمراہ کا ٹمبا باووما سے متعلق انتہائی نامناسب تبصرہ، پابندی کا امکان؟
  • ’بونا بھی تو ہے‘ جنوبی افریقی کپتان کے خلاف نامناسب جملے پر بمراہ مشکل میں؟ پابندی کے مطالبات بڑھ گئے
  • افریقی یونین نے شمالی نائیجیریا میں نسل کشی کے دعوے مسترد کردیے
  • جنوبی کوریا : سمندر کی تہ سے 600 برس قدیم جہاز نکال لیا گیا
  • جنوبی کوریا: سابق وزیراعظم اور خفیہ ایجنسی کا سربراہ گرفتار
  • اسٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی ، 100انڈیکس میں 313 پوائنٹس کا اضافہ
  • بہار الیکشن کے ایگزٹ پولز کے نتائج جاری، کس کی کامیابی کے امکانات زیادہ؟
  • جنوبی کوریا کے سابق وزیراعظم اور خفیہ ایجنسی کے سربراہ گرفتار
  • سندھ بھر میں دفعہ 144 کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع