بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باووما سے متعلق انتہائی نامناسب تبصرے پر مشکل میں پھنس گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں ٹمبا باووما پر ایل بی ڈبلیو مسترد ہونے کے بعد بھارتی کھلاڑی ریویو لینے یا نہ لینے سے متعلق مشورہ کررہے تھے۔

اس دوران جسپریت بمراہ نے باووما کے قد کا مذاق اڑاتے ہوئے نامناسب اور نازیبا الفاظ استعمال کیے جو آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑیوں اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے تحت آرٹیکل 2.

1.4 کے زمرے میں آسکتا ہے۔

Mocking someone’s height can be seen as offensive and discriminatory sometimes. What do you make of Jasprit Bumrah’s comment about Temba Bavuma? Should such remarks be condemned in sports? pic.twitter.com/v2Fq6HWvl8

— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) November 14, 2025

آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.1.4 کی خلاف ورزی لیول 1 کا جرم ہے، جس میں کھلاڑی کو سرزنش، میچ فیس کا 50 فیصد تک جرمانہ اور ایک یا دو ڈی میرٹ پوائنٹس دیے جاسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ جسپریت بمراہ کو حال ہی میں پاکستان کے خلاف ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا جاچکا ہے۔

اگر کوئی کھلاڑی 24 ماہ کے اندر چار یا اس سے زیادہ ڈی میرٹ پوائنٹس تک پہنچ جاتا ہے، تو وہ معطلی پوائنٹس میں تبدیل ہو جاتے ہیں جس کے نیتجے میں ایک ٹیسٹ میچ یا دو ون ڈے/ٹی ٹوئنٹی کھیلنے پر پابندی عائد کردی جاتی ہے۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ترکی: فٹبال میں سٹے بازی کا بڑا اسکینڈل، ہزاروں کھلاڑی معطل

ترکی میں فٹبال میں سٹے بازی کا بڑا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد ہزاروں کھلاڑیوں کو معطل کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فٹبال میچز پر غیر قانونی سٹے بازی کے الزام میں ترک حکام نے 8 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں ایک بڑے کلب کے چیئرمین بھی شامل ہیں۔

فٹبال فیڈریشن نے 1024 کھلاڑیوں کو تحقیقات مکمل ہونے تک معطل کردیا ہے جن میں سپر لیگ کلبز بشمول گلاتاسرائے اور بشکطاش کے 27 فٹبالرز بھی شامل ہیں۔

دوسری اور تیسری ڈویژن کی لیگز بھی 2 ہفتوں کے لیے معطل کر دی گئی ہیں۔

فیفا سے 15 دن کی خصوصی ٹرانسفر ونڈو کیلیے اجازت طلب کی گئی ہے تاکہ کلب اپنی ٹیمیں مکمل کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • ’بونا بھی تو ہے‘ جنوبی افریقی کپتان کے خلاف نامناسب جملے پر بمراہ مشکل میں؟ پابندی کے مطالبات بڑھ گئے
  • ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 492 ارب 90 کروڑ روپے حاصل
  • میرٹ کو ترجیح دی جائے
  • پی پی ایس سی کااکیڈمک نمبر حتمی میرٹ سے ختم کرنے کا فیصلہ
  • ترکیہ: فٹبال میں سٹے بازی کا بڑا اسکینڈل، ہزاروں کھلاڑی معطل
  • ترکی: فٹبال میں سٹے بازی کا بڑا اسکینڈل، ہزاروں کھلاڑی معطل
  • خیبر پختونخوا کو گندم کی ترسیل پر پنجاب حکومت کی پابندی آئین کی خلاف ورزی ہے، عبدالواسع
  • سندھ بھر میں دفعہ 144 میں ایک ماہ کی توسیع، اجتماعات اور احتجاج پر پابندی برقرار
  • سعید اجمل بابر اعظم کے حق میں بول پڑے