WE News:
2026-07-24@04:01:06 GMT

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس مزید 1,000 پوائنٹس بلند

اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس مزید 1,000 پوائنٹس بلند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو بھی تیزی کا سلسلہ برقرار رہا۔

ابتدائی کاروباری سیشن کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، انڈیکس 160,000 کی سطح عبور کرگیا

دوپہر 12 بجے انڈیکس 1,011.

93 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 161,669.42 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو 0.63 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

کاروبار کے دوران آٹو موبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنری سیکٹر میں نمایاں خریداری دیکھی گئی۔

Market is up at midday ????
⏳ KSE 100 is positive by +1008.78 points (+0.63%) at midday trading. Index is at 161,666.28 and volume so far is 126.06 million shares (12:00 PM) pic.twitter.com/ZvWbQ7Xsts

— Investify Pakistan (@investifypk) November 14, 2025

او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، پی ایس او، وافی، حبیب بینک لمیٹڈ اور مسلم کمرشل بینک سمیت انڈیکس پر اثر انداز بڑی کمپنیوں کے شیئرز بھی سبز زون میں ٹریڈ ہوتے رہے۔

کارپوریٹ محاذ پر، کے الیکٹرک کے متنازع بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس جمعرات کو ایک گروپ کے واک آؤٹ کے بعد مؤخر کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ کر مندی سے دوچار، کیا معیشت خطرے میں ہے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری اور ایشیا پیک گروپ کے نمائندہ ڈائریکٹرز کی بنیادی کوشش سی ای او سید منیس عبداللہ علوی کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے تک رسائی تھی۔

دوسری جانب سعودی عرب کے العمائع گروپ نے بورڈ کی سرگرمیوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان حکومت کو 2 ارب ڈالر کا قانونی نوٹس بھی بھیج رکھا ہے۔

گزشتہ روز یعنی جمعرات کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار رہی تھی۔

سیمنٹ سیکٹر میں مرجر اور ایکوزیشن کی خبروں کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں بحالی، انڈیکس میں 1500 پوائنٹس اضافہ

کے ایس ای 100 انڈیکس نے 2,473.55 پوائنٹس یعنی 1.56 فیصد کے نمایاں اضافے کے ساتھ 160,657.50 پر سیشن کا اختتام کیا تھا۔

عالمی بازاروں میں جمعہ کو مندی چھائی رہی۔

فیڈرل ریزرو حکام کے سخت گیر بیانات کے بعد اگلے ماہ ممکنہ امریکی شرح سود میں کمی کی امیدیں دم توڑ گئیں، جس کا اثر ایشیائی مارکیٹوں پر بھی پڑا۔

جاپان کا نکی انڈیکس 1.8 فیصد گر گیا، آسٹریلیا کا ریسورسز انڈیکس 1.5 فیصد نیچے آیا جبکہ جنوبی کوریا کی مارکیٹ میں 2.3 فیصد کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔

ادھر چین کی کمزور قرضہ جاتی سرگرمیوں نے بھی معاشی بے یقینی میں اضافہ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟

امریکی مارکیٹوں میں بھی بھاری گراوٹ ریکارڈ کی گئی، جہاں انویڈیا اور دیگر اے آئی کمپنیوں کے شیئرز ویلیوایشن خدشات کے باعث دباؤ میں آئے۔

جبکہ سرمایہ کاروں نے دسمبر میں شرح سود میں کمی کے امکانات 63 سے گھٹا کر 51 فیصد تک محدود کر دیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آٹو موبائل اسمبلرز انڈیکس پاکستان اسٹاک ایکسچینج حبیب بینک لمیٹڈ کمرشل بینکس مسلم کمرشل بینک وافی

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آٹو موبائل اسمبلرز انڈیکس پاکستان اسٹاک ایکسچینج حبیب بینک لمیٹڈ وافی اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں انڈیکس 1

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم

سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری  وفد کی ملاقات،وزیر اعظم  نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے  پاک چین  دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا

وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے  سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 اس منصوبے سے  ملک میں  زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور  تربیت کو ان منصوبوں  کا حصہ بنایا جائے۔

 جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو  نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی  ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے  پر بات چیت کی جارہی ہے۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں

ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر  اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی  کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔ 

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

متعلقہ مضامین

  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ