حیدرآباد میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
فائر بریگیڈ کے عملے نے عمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا، فیکٹری کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا بھی خدشہ ہے جبکہ متعدد موٹر سائیکلیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں، فیکٹری کھیتوں کے درمیان بنائی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں پٹاخے بنانے والی فیکٹر میں دھماکے کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فیکٹری میں کام کرنے والے 8 دیگر افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، فائر بریگیڈ کے عملے نے عمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا، فیکٹری کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا بھی خدشہ ہے جبکہ متعدد موٹر سائیکلیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں، فیکٹری کھیتوں کے درمیان بنائی گئی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔