روس سے آیا طالب علم اسلام آباد سے پشاور جاتے ہوئے لاپتا، حکومت سے جواب طلب
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ روسی طالب علم محمود گلیگوف ای ویزا پر پاکستان آیا جو کہ اسلام آباد سے پشاور آتے ہوئے لاپتہ ہوگیا اسے بازیاب کرایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے روس سے آئے طالب علم کے لاپتہ ہونے پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے روس سے آئے طالب علم کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی جو کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے روبرو ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ روسی طالب علم محمود گلیگوف ای ویزا پر پاکستان آیا جو کہ اسلام آباد سے پشاور آتے ہوئے لاپتہ ہوگیا اسے بازیاب کرایا جائے۔ عدالت نے درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طالب علم کی گمشدگی سے متعلق جواب طلب کرلیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: طالب علم
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنماء تیمور جھگڑا کو امریکا جاتے ہوئے آف لوڈ کردیا گیا
تیمور سلیم جھگڑا نے بتایا کہ میں پہلے کئی بار بغیر کسی رکاوٹ کے ملک سے باہر گیا اور پھر واپس آگیا لیکن ایسا پہلی بار ہوا ہے اس سے قبل میری بیٹی کو بھی روک دیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کو امریکا جاتے ہوئے پشاور ائیرپورٹ سے آف لوڈ کردیا گیا۔ رہنما پی ٹی آئی تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ یہ ملک میں جمہوریت کی موجودہ حالت ہے لیکن ہمیں موجودہ نظام کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا گزشتہ رات نجی ائیرلائن کے ذریعے پشاور سے امریکی شہر واشنگٹن جارہے تھے لیکن ان کے نام نوفلائی لسٹ میں ہونے کی وجہ سے امیگریشن ڈیسک پر روک لیاگیا۔
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ وہ واشنگٹن میں ‘جمہوریت کے مستقبل’ پر ہونے والی کانفرنس میں حصہ لینے جارہے تھے لیکن ائیرپورٹ پر انہیں بتایا گیا کہ ان کا نام نوفلائی لسٹ میں ڈالا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لسٹ میں نام کون ڈالتا یا نکالتا ہے، کسی کو معلوم نہیں، میں نے سیکریٹری داخلہ کو خط بھی لکھا اور عدالت میں بھی درخواست دی مگر جواب نہیں ملا۔ تیمور سلیم جھگڑا نے بتایا کہ میں پہلے کئی بار بغیر کسی رکاوٹ کے ملک سے باہر گیا اور پھر واپس آگیا لیکن ایسا پہلی بار ہوا ہے اس سے قبل میری بیٹی کو بھی روک دیا گیا تھا۔