لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان میں بابا گرو نانک کے جنم دن کی یاترا کے لیے بھارت سے آنیوالے جتھے میں شامل سکھ خاتون سربجیت کور نے اسلام قبول کر کے ایک پاکستانی شہری سے شادی کرلی۔

خاتون کا اسلامی نام نور رکھا گیا ہے، نکاح نامے کے مطابق 48 سالہ سربجیت کور نے 5 نومبر کو ضلع شیخوپورہ کے فاروق آباد کے رہائشی پاکستانی شہری ناصر حسین سے نکاح کیا۔

نکاح میں 10 ہزار روپے حق مہر درج ہے جو ادا کیا جا چکا ہے، سربجیت کور 4 نومبر کو بھارتی یاتریوں کے ساتھ پاکستان آئی تھیں لیکن 13 نومبر کو بھارت واپس جانے والے یاتریوں میں شامل نہیں تھیں جبکہ اسی روز ان کا ویزہ بھی ختم ہوگیا تھا۔

اسی بنا پر انہیں لاپتہ قرار دے کر تلاش شروع کی گئی تاہم بعد ازاں معلوم ہوا کہ خاتون نے اسلام قبول کر کے پاکستانی شہری سے شادی کر لی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستانی شہری

پڑھیں:

اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنیوالا دہشتگرد پاکستانی نہیں تھا: طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں خود کش حملہ کرنے والا دہشتگرد پاکستانی نہیں تھا۔طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنے والا دہشتگرد پاکستانی نہیں تھا، وانا اور اسلام آباد کے حملوں میں شواہد دیکھ کر ہم نے بھارت اور افغانستان کا نام لیا، معلومات ثالثوں سے شیئرکریں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کا فرض ہے کہ وفاق کے ساتھ ایک پیج پر رہے، سہیل آفریدی نے کبھی نہیں کہا کہ وہ دہشتگردی کے معاملے پر اپنے لیڈر سے ملنا چاہتے ہیں، وانا اور اسلام آباد کے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کے لیے کیا ملاقات کی ضرورت ہے؟واضح رہے کہ 2 روز قبل اسلام آباد کے جی الیون سیکٹر میں کچہری کے نزدیک خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے

 تھے۔

متعلقہ مضامین

  • بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے دوران لاپتا بھارتی سکھ یاتری سے متعلق بڑا انکشاف
  • نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟
  • شادی سے پہلے منی اسکرٹ پہنتی تھی، بعد میں برقع بھی پہنا، فریال گوہر کا انکشاف
  • شادی سے پہلے منی اسکرٹ پہنتی تھی، بعد میں برقع بھی پہنا، فریال گوہر
  • جاپانی خاتون نے اے آئی کریکٹر سے شادی رچالی
  • اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنیوالا دہشتگرد پاکستانی نہیں تھا: طلال چوہدری
  • متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام بابا گورو نانک دیو جی کے556ویں جنم دن کی تقریبا ت
  • افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے دوسری شادی کرلی، تصاویر وائرل
  • راولپنڈی؛ شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والا شخص گرفتار