ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 229 روپے تک پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں چینی کی زیادہ سےزیادہ فی کلو قیمت229 روپے تک پہنچ گئی ، پشاور میں چینی 200 روپے کلو کراچی ،اسلام آباد میں 195، راولپنڈی میں 190روپے کلو ، کوئٹہ کے شہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پرمجبور،گذشتہ ایک ہفتےمیں کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں19 روپےتک کا اضافہ ہوا،کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت210 روپےسے بڑھ کر229 روپے تک ہوگئی ۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطا بق پشاور میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت200 روپے تک ہے، کراچی اوراسلام آباد میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلوقیمت 195روپے ،راولپنڈی میں چینی کی زیادہ سےزیادہ فی کلو قیمت190روپے تک ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو روپے تک
پڑھیں:
سب سے زیادہ ٹیکس تنخواہ داروں سے وصول نہیں ہوا، وزارت خزانہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزارت خزانہ نے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے سے سب سے زیادہ ٹیکس وصول کیا گیا، یہ درست نہیں ہے۔
سینیٹ اجلاس میں پیش کیے گئے تحریری جواب کے مطابق بینکوں اور پیٹرولیم کے شعبوں سے تنخواہ دار طبقے سے زیادہ ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔ بینکوں سے 1127 ارب اور پیٹرولیم شعبے سے 1121 ارب روپے ٹیکس جمع ہوئے، جبکہ تنخواہ دار طبقے سے 498 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق پاور سیکٹر سے 858 ارب روپے، ریٹیلرز اور ہول سیلرز سے 693 ارب روپے ٹیکس وصول ہوا۔ وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ چند شعبے ہمیشہ ملک میں ٹیکس کا زیادہ بوجھ اٹھاتے آئے ہیں، اور چاہتے ہیں کہ معیشت کے تمام شعبے ٹیکس میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ تنخواہ دار طبقے پر دباؤ کم ہو سکے۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ حکومت تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور معاشی پالیسی میں شفافیت اور منصفانہ ٹیکس سسٹم کو یقینی بنایا جائے گا۔