روس سے آیا طالب علم پشاور جاتے ہوئے لاپتا
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251115-01-10
پشاور (نمائندہ جسارت) پشاور ہائیکورٹ نے روس سے آئے طالب علم کے لاپتا ہونے پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ میڈیا کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے روس سے آئے طالب علم کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی جو کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے روبرو ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ روسی طالب علم محمود گلیگوف ( Mukhmod Gelogaev) ای ویزا پر پاکستان آیا جو کہ اسلام آباد سے پشاور آتے ہوئے لاپتا ہوگیا، اسے بازیاب کرایا جائے۔ عدالت نے درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طالب علم کی گمشدگی سے متعلق جواب طلب کرلیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: طالب علم
پڑھیں:
خواجہ آصف کا بیان دینی طبقات کی توہین کے مترادف ہے،اے جی انصاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جمعیت علماء اسلام سندھ کے پریس سیکرٹری ڈاکٹر اے جی انصاری نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے جانب سے مدارس اور مساجد کے بارے میں دیے گئے متنازع بیان پر سخت ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان نہ صرف غیر سنجیدہ بلکہ ملک کے دینی طبقات کی توہین کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف وہی شخص ہیں جنہوں نے ماضی میں اعتراف کیا تھا کہ مدارس کے طلبہ منظم، محبِ وطن اور قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، مگر آج وہی وزیر مغرب اور امریکہ کو خوش کرنے کے لیے انہی مقدس اداروں کے خلاف زبان استعمال کر رہے ہیں۔ یہ طرزِ عمل انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے۔ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا کہ مدارسِ دینیہ نے ہمیشہ اس ملک کی نظریاتی اور اخلاقی سرحدوں کی حفاظت کی ہے۔ ان اداروں نے لاکھوں ایسے نوجوان تیار کیے جو دین، ملک اور قوم کی خدمت میں مصروف ہیں۔ اگر آج پاکستان میں دینی شعور اور اخلاقی تربیت باقی ہے تو اس کا سہرا انہی مدارس کے سر ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر کے اس غیر ذمہ دارانہ بیان سے نہ صرف مذہبی طبقات کے جذبات مجروح ہوئے ہیں بلکہ حکومت کی نیت پر بھی سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔