9 مئی مقدمات؛ یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
لاہور:
9 مئی مقدمات کے سلسلے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر عدالت نے پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت 4 مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت اے ٹی سی جج منظر علی گل کے روبرو ہوئی، جس میں پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کرلی ۔
کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پراسیکیوشن میٹنگ میں گئی ہیں، جس کی وجہ سے دلائل بھی نہیں دے سکتے ۔ عدالت نے پراسیکیوشن کے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا اور ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 15 نومبر تک ملتوی کر دی ۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے ریمارکس دیے کہ پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے رہا ہوں ۔ اگر آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش نہ کیا تو عدالت اپنےفیصلہ کر دے گی ۔
دورانِ سماعت ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم نے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کر رکھے ہیں ۔ پراسیکیوشن کی وجہ سے ضمانتں پر فیصلہ تاخیر کا شکار ہے۔ ہم نے اپنے دلائل کی تائید میں عدالتی فیصلوں کی نقول بھی دے رکھی ہیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے مغلپورہ، زمان پارک اور جناح ہاؤس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل ضمانت کی درخواستوں پر ڈاکٹر یاسمین راشد ریکارڈ پیش
پڑھیں:
مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک
گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔