دل کے امراض اور فالج کا خطرہ کم کرنے والی دوا ایجاد
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
امریکی دوا ساز و بائیو ٹیکنالوجی کمپنی (مرک) کی جانب سے تیار کی گئی ایک نئی گولی نے دل کے امراض کے خطرے میں مبتلا افراد کے لیے خوشخبری دی ہے۔ یہ دوا، جس کا نام اینیلسائٹائڈ ہے، ہائی کولیسٹرول کے علاج کے طریقے بدل سکتی ہے اور دل کے دورے اور فالج کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے، وہ بھی بغیر انجیکشن کے۔
یہ بھی پڑھیں: وزن کم کرنے کے لیے نئی مؤثر گولی آگئی، ایف ڈی اے منظوری رواں سال متوقع
اینیلسائٹائڈ خطرناک ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح کو 60 فیصد تک کم کرسکتی ہے، جو مارکیٹ میں موجود انجیکشن PCSK9 دواؤں کے برابر اثر رکھتی ہے۔ یہ گولی جگر کے ایک پروٹین PCSK9 کو بلاک کرتی ہے، جو خون سے کولیسٹرول نکالنے کی جسمانی صلاحیت کو سست کردیتا ہے۔
یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر ڈینیئل سوفّر نے کہا کہ ‘کم ہونا یقینی طور پر بہتر ہے۔’
24 ہفتوں پر مشتمل ٹرائل میں 2 ہزار 912 بالغ افراد شامل تھے، جنہیں پہلے دل کا دورہ، فالج یا دیگر قلبی امراض کا خطرہ تھا۔ جو افراد اینیلسائٹائڈ لے رہے تھے، ان میں LDL کولیسٹرول کی سطح پلیسبو لینے والوں کے مقابلے میں 60 فیصد تک کم ہوئی۔ محققین نے دونوں گروپوں میں ضمنی اثرات میں کوئی فرق نہیں پایا۔
اینیلسائٹائڈ مارکیٹ میں موجود PCSK9 انجیکشنز، جیسے Amgen کی Repatha اور Regeneron و Sanofi کی Praluent کا سادہ اور کم قیمت متبادل فراہم کرسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’میں نے ایک ایک کرکے نیند کی گولیاں جمع کیں تاکہ قتل کا منصوبہ مکمل کر سکوں‘
مرک ریسرچ لیبارٹریز کے صدر ڈاکٹر ڈین لی نے بتایا کہ کمپنی کی کوشش ہے کہ علاج کی قیمت کم رکھی جائے اور اسے استعمال میں اتنا آسان بنایا جائے جتنا اسپرین لینا۔ انہوں نے کہا: ‘ہمارا خواب ہے کہ PCSK9 کو عام لوگوں تک پہنچایا جائے اور یہ خواب حقیقت بننے کے قریب ہے۔’
PCSK9 کو بلاک کرنے والی گولی بنانا طویل عرصے تک ناممکن سمجھا جاتا رہا کیونکہ اس پروٹین کی ساخت چھوٹے مالیکیولز کے لیے نشانہ بنانا مشکل بناتی تھی۔
سائنسدانوں نے 10 سال کی محنت کے بعد ایک سرکلر پیپٹائڈ تیار کیا، جو ایک اینٹی باڈی کے سویں حصے کے برابر چھوٹا ہے اور انجیکشن کے کام کو گولی میں انجام دے سکتا ہے۔
مرک اب 14 ہزار 500 سے زائد افراد پر ایک بڑا مطالعہ کر رہا ہے تاکہ یہ تصدیق ہو سکے کہ کولیسٹرول میں کمی دل کے دورے، فالج اور اموات کو واقعی کم کرتی ہے۔ کمپنی نے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) سے منظوری کے لیے ابتدائی درخواست 2026 میں دینے کا ارادہ کیا ہے اور امید ہے کہ دوا 2027 میں مارکیٹ میں آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ہارمونیل تھراپی کے بعد جلن کے علاج کی نئی دوا ایجاد
بریگھم اینڈ ویمنز اسپتال، بوسٹن کے کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر کرسٹوفر کینن نے اس پیشرفت کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اگر نتائج برقرار رہے تو یہ واقعی ‘گیم چینجر’ ثابت ہو سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امریکا انجیکشن اینیلسائٹائڈ دل دوا ساز کمپنی فالج مرک نئی دوا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا انجیکشن اینیلسائٹائڈ دوا ساز کمپنی فالج نئی دوا کے لیے
پڑھیں:
رواں سال کا سب سے طاقتور شمسی دھماکا، عالمی ریڈیو بلیک آؤٹ کا خطرہ
سائنسدانوں نے بتایا کہ منگل کی صبح سورج نے زبردست سرگرمی ظاہر کرتے ہوئے X5.1 کلاس کا سب سے طاقتور شمسی دھماکا خارج کیا، جس کے نتیجے میں مواصلات میں خلل پڑا۔
سال 2025 کا یہ سب سے شدید شمسی دھماکا صبح تقریباً 5 بجے (ایسٹرن اسٹینرڈ ٹائم) پر عروج پر پہنچا، جو اکتوبر 2024 کے بعد سب سے شدید آؤٹ برسٹ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کے آسمان پر روشنیوں اور رنگینیوں کا رقص
شمسی دھماکے کے باعث افریقہ اور یورپ میں ریڈیو بلیک آؤٹ ہوا اور زمین کے سورج کی روشنی میں آنے والے حصے میں ہائی فریکوئنسی کمیونیکیشن متاثر ہوئی۔
امریکا کی نیشنل اوشنک اینڈ اٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن کے مطابق اس دھماکے کے ساتھ خارج ہونے والا کورونا ماس ایجیکشن(سی ایم ای) انتہائی توانائی والا اور سورج کے دھبے کے علاقے سے اب تک سب سے تیز رفتار تھا۔
????New ????flare????
A new X5.1-class solar flare has been detected today, 2025/11/11, with peak time at 10:04UT!
Look for the last 6 seconds of the animated Solar EUV images in the 94Å line from ????️SDO/AIA????
???? https://t.co/1dBaVH6Kee pic.twitter.com/vZX439Nv9A
— ESA Space Weather (@esaspaceweather) November 11, 2025
ماہرین نے کہا کہ وہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور ضرورت پڑنے پر جیومیگنیٹک اسٹورم وارننگ میں تبدیلی کریں گے۔ مزید 2 سی ایم ای کے رات کے دوران زمین پر اثر انداز ہونے کی توقع ہے۔
یہ دھماکا گزشتہ اتوار اور پیر کے بڑے شمسی دھماکوں کی ایک سیریز کا حصہ تھا۔ موجودہ صورتحال کے مطابق نوا نے G3 واچ جاری کی ہوئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ ایک طاقتور جیومیگنیٹک طوفان زمین کے مقناطیسی میدان اور مواصلات کو متاثر کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آئرلینڈ: آسمان پر چمکتی پراسرار روشنی کا راز کھل گیا
اگر واچ لیول G4 تک بڑھایا گیا تو زمین پر بجلی، کمیونیکیشن اور اسپیس کرافٹ کی سرگرمیوں میں وسیع مسائل پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔ سب سے زیادہ خطرے کی سطح G5 ہے۔
یاد رہے کہ دسمبر 2023 میں بھی ایک بڑا شمسی دھماکا ہوا تھا، جو 2017 کے بعد سب سے بڑا تھا اور زمین پر تقریباً 2 گھنٹے تک ریڈیو مواصلات میں خلل ڈال گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افریقہ ریڈیو بلیک آؤٹ شمسی دھماکا کورونا ماس ایجیکشن یورپ