روس سے آیا طالب علم اسلام آباد سے پشاور جاتے ہوئے لاپتا، حکومت سے جواب طلب
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
پشاور:
پشاور ہائی کورٹ نے روس سے آئے طالب علم کے لاپتا ہونے پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے روس سے آئے طالب علم کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی جو کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے روبرو ہوئی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ روسی طالب علم محمود گلیگوف ( Mukhmod Gelogaev) ای ویزا پر پاکستان آیا جو کہ اسلام آباد سے پشاور آتے ہوئے لاپتا ہوگیا اسے بازیاب کرایا جائے۔
عدالت نے درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طالب علم کی گمشدگی سے متعلق جواب طلب کرلیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: طالب علم
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔