اسلام آباد دھماکے کے مرکزی ملزمان تک پہنچ گئے، دھماکا کرنے والے کا تعلق افغانستان سے ہے،محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد دھماکے کے مرکزی ملزمان تک پہنچ گئے، اسلام آباد میں دھماکا کرنے والے کا تعلق افغانستان سے ہے۔
سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ بم دھماکے کے بعد سری لنکا کی ٹیم نے کہاکہ وہ واپس جارہی ہے،سری لنکا کے واپس جانے پر ہماری ان سے بات ہوئی،سری لنکا کی ٹیم کے تمام خدشات دور کئے،تمام میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ اسلام آباد دھماکے کے مرکزی ملزمان تک پہنچ گئے،اسلام آباد میں دھماکا کرنے والے کا تعلق افغانستان سے ہے،ان کاکہناتھا کہ وانا میں حملے کرنے والے ملزمان کا تعلق بھی افغانستان سے ہے،افغانستان سے لوگ یہاں آکر حملے کررہے ہیں،غیرقانونی مقیم افغان مہاجرین کو نکالنا ہے۔
سونے کی قیمت میں 8 ہزار سے زائدکا بڑا اضافہ، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: افغانستان سے ہے اسلام ا باد دھماکے کے کرنے والے کا تعلق
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔