سینیٹر عرفان صد یقی انتقال کر گئے ‘ صدر ‘ وزیراعظم ‘ وزیر اعلیٰ دیگر کا اظہارا فسوس
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینٹ میں پارلیمانی لیڈر اور سٹینڈنگ کمیٹی امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی پیر کی شب اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ سینیٹر عرفان صدیقی مرحوم کا شمار صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کے قریبی اور معتمد ساتھیوں میں ہوتا تھا، عرفان صدیقی1998ء سے 2001ء تک صدر پاکستان کے پریس سیکرٹری اور بعد ازاں 2013ء سے 2018ء کے عرصے میں وفاقی کابینہ میں بھی شاملِ رہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی شعبہ تدریس سے وابستہ رہنے کے بعد شعبہ صحافت میں کالم نگار اور تجزیہ کار کی حیثیت سے نمایاں رہے، وہ روزنامہ نوائے وقت سے بھی بطور کالم نگار وابستہ رہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی مہروں کے درد اور سانس میں تکلیف کے باعث گزشتہ دو ہفتے سے اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کے انتقال پر صدر، وزیراعظم، نواز شریف، محسن نقوی، وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر نے اظہار افسوس کیا ہے۔ سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔ ان کی صحافتی و سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔شہباز شریف نے کہا عرفان صدیقی کی وفات کی خبر پر بیحد افسوس اور رنج ہے، پاکستان ایک سنجیدہ مفکر، معلم اور اصول پسند دانشور سے محروم ہوگیا ہے۔ عرفان صدیقی کی جماعت کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سینیٹر عرفان صدیقی
پڑھیں:
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور معروف کالم نگار عرفان صدیقی انتقال کرگئے۔
سینیٹر عرفان صدیقی 2 ہفتے سے علیل اور اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، وہ پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر منتخب ہوئے تھے۔
عرفان صدیقی پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں حکمران جماعت کے پارلیمانی لیڈر تھے، اُن کی سینیٹ میں مدت مارچ 2027ء تک تھی۔
عرفان صدیقی کا شمار صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔
وہ خارجہ امور کی سینیٹ کمیٹی کے چیئرپرسن تھے جبکہ بزنس ایڈوائزری، ہیومن رائٹسس، انفارمیشن و براڈ کاسٹنگ، داخلہ اور منشیات کنٹرول سمیت مختلف کمیٹیوں کے رکن تھے۔