data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ معرکۂ حق میں کامیابی کے بعد فوج کے اندرونی ڈھانچے میں تبدیلی ناگزیر تھی اور یہ ایک خالصتاً پیشہ ورانہ فیصلہ ہے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

ایک پروگرام  میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کو کئی بار مذاکرات کی پیشکش کی تاکہ قومی مسائل پر بات ہو اور ملک کے مفاد میں مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جا سکے، لیکن بدقسمتی سے تحریکِ انصاف بات چیت پر آمادہ نہیں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ 27ویں آئینی ترمیم پر بھی پی ٹی آئی سے ڈائیلاگ کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے کسی قسم کی بیٹھک سے انکار کر دیا۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ “معرکہ حق” یعنی بنیان المرصوص میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں کامیابی عطا کی، اور اسی تجربے سے حاصل ہونے والے سبق کے بعد فوج کے اندرونی اسٹرکچر میں تبدیلی کی گئی، جو وقت کی اہم ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی فوج کے نظم و نسق اور مؤثر کارکردگی سے متعلق ہے اور اس میں کوئی سیاسی پہلو شامل نہیں۔

مشیرِ وزیراعظم نے مزید بتایا کہ 27ویں ترمیم سے متعلق اب تک تعلیم، صحت، آبادی اور بلدیاتی نظام جیسے اہم امور پر مکمل اتفاق رائے نہیں ہو سکا، تاہم مذاکرات کا عمل جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوکل باڈی نظام کو مضبوط بنانے کی کوشش ہو رہی ہے اور جیسے جیسے اتفاق رائے بنتا جائے گا، ترمیمی عمل بھی آگے بڑھتا رہے گا، تاہم اس کے لیے پارلیمان میں دو تہائی اکثریت ناگزیر ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

روس کا یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر بڑا حملہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرین کے وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ روس کے ایک بڑے حملے نے یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے، جس سے کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ماسکو نے حالیہ مہینوں میں یوکرین میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر اپنے حملوں میں اضافہ کردیا ہے، جس سے قدرتی گیس کی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ماہرین نے کہا ہے کہ یوکرین میں سردیوں کے مہینوں سے پہلے ہی ہیٹنگ کی بندش کا خطرہ ہے۔ یوکرین کے وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں روس یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر ایک بار پھر بڑے پیمانے پر حملہ کر رہا ہے۔ اس کی وجہ سے یوکرین کے متعدد علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ روس نے 4سال کے دوران حملوں میں یوکرین کی پاور اور ہیٹنگ گرڈ کو نشانہ بنایا ہے، جس سے شہری انفراسٹرکچر کا ایک بڑا حصہ تباہ ہو گیا ہے۔دوسری جانب یوکرین نے بھی حالیہ مہینوں میں روس کے تیل کے ڈپو اور ریفائنریوں پر حملے تیز کر دیے ہیں، جس کا مقصد ماسکو کی توانائی کی اہم برآمدات کو منقطع کرنا اور پورے ملک میں ایندھن کی قلت پیدا کرنا ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • موسمیاتی تبدیلی کا سنگین خطرہ درپیش، نمٹنے کیلئے عالمی تعاون ناگزیر ہے: اسحاق ڈار
  • فوج کے انٹرنل اسٹرکچر میں تبدیلی کو سیاسی تنازع نہیں بنایا جا سکتا: رانا ثناء اللہ
  • معرکہ حق میں کامیابی کے بعد فوج کے انٹرنل اسٹرکچر میں تبدیلی ضروری تھی، رانا ثنا
  • موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلیے ہرسال 1 کھرب ڈالر سرمایہ کاری ناگزیر ہوگی‘ ایشیائی ترقیاتی بینک
  • 27 ویں آئینی ترمیم پرکوئی ڈیڈ لاک نہیں، ووٹ پورے ہیں، عطاء اللہ تارڑ
  • فیلڈمارشل کو استثنیٰ دینے سے آرٹیکل 6ختم نہیں ہوتا،رانا ثنا اللہ
  • روس کا یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر بڑا حملہ
  • حزب اللہ لبنان کسی نئی جنگ کے لیے پوری طرح تیار
  • 27ویں ترمیم، اعلیٰ عدالتی اختیارات میں کمی، فوجی ڈھانچے میں تبدیلی، مسودہ سامنے آگیا