آئمہ بیگ اور زین احمد کی طلاق؟ افواہیں زور پکڑ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور زین احمد کے درمیان علیحدگی کی افواہیں زور پکڑ گئیں۔
فیشن ڈیزائنر زین احمد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شادی کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں۔
زین احمد کے اس غیر متوقع اقدام کے بعد مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔
View this post on Instagramدوسری جانب حال ہی میں آئمہ بیگ نے بھی اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کردیا تھا۔
تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی اب تک علیحدگی سے متعلق خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
اس سے قبل اکتوبر میں زین احمد نے انسٹاگرام پر آئمہ بیگ کو ان فالو کر دیا تھا۔
بعد ازاں جوڑے کے درمیان اختلافات کی خبروں پر زین احمد نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ مسئلہ انسٹاگرام کی ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے پیش آیا تھا۔
واضح رہے کہ آئمہ بیگ نے 6 اگست 2025 کو اپنے دوست زین احمد سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’کل رات اپنے بہترین دوست سے شادی کر لی‘۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آئمہ بیگ
پڑھیں:
مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق ایم این اے افتخار چیمہ انتقال، وزیر اعظم کا اظہار تعزیت
مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق ایم این اے افتخار احمد چیمہ صاحب دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقا کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شرف اور نواز شریف نے گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان کی ناگہانی وفات پر دِلی رنج ہوا۔ وہ مسلم لیگ ن کے باوفا رکن اور میرے مخلص ساتھی تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں دُکھ کی اِس گھڑی میں انکے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ اللہ تعالٰی انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و ہمت سے یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
وزیراعظم نے مرحوم کے بھائی سابق آئی جی موٹر وے ذوالفقار احمد چیمہ اور سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ سے ٹیلیفون پر تعزیت کی۔ وزیراعظم نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔
دوسری جانب ڈاکٹر نثار احمدچیمہ اور ذوالفقار احمد چیمہ کا کہنا تھا کہ ہم انتہائی دکھ اور صدمے کی حالت میں یہ بتا رہے ہیں کہ ہم اپنے بڑے بھائی جان اور چیمہ فیملی کے سربراہ سابق ایم این اے جسٹس افتخار احمد چیمہ صاحب کے سائے سے محروم ہو گئے ہیں۔ وہ دل کے دورے کے باعث اپنے خالق اور مالک سے جاملے ہیں۔